نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر معراج دین ملک کا کاہرہ اور جکیاس کی عوام کے ساتھ تبادلہ خیال
بابر نفیس
ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے کاہرہ جکیاس سے نو منتخب ڈی ڈی ممبر معراج دین ملک نے گزشتہ روز جکیاس اور کاہرہ میں بھاری تعداد کے میں آئی عوام کے ساتھ ملاقات کی ۔اس دوران انہوں نے عوام کے ساتھ تبدالہ خیال کرتے ہوئے حلف لیا کہ رشوت نہ کھائیں گے نہ کھانے دیں گے۔موصوف نے کہاکہ جو بھی اسکیم مرکز کی طرف سے لاگو کی جائے گئی ان فلاحی اسکیموں کا سو فیصد زمینی سطح پر فائدہ لیا جائے گا، مستحق افراد کو ان کا پورا حق دلایا جائے گا، عوام سے اتحاد اور آپسی بھائی چارہ قائم رکھنے وعدہ کیا اور پھر عوام سے بھی اپنا مکمل تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔واضح رہے موصوف نے ڈی ڈی سی الیکشن بھی اسی منشور کے ساتھ لڑا تھا جس میں انہوں نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ بجلی کرایہ معاف ،رشوت خوری کا خاتما،پانی کی آسکیموں میں بہتری لانے،سڑکوں کی خستہ حالت کو بہتر بنانے،جاب کارڈ ہولڈرز کو پوری اجرت دلانا،محکمہ دیہی ترقی و دیگر محکموں کی تمام اسکیموں کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کے علاؤہ دیگر کئی منشور لیے کر وہ عوام کے سامنے آئے تھے اور ان ہی مدو پر عوام نے بھی معراج ملک پر بھروسہ کیا اور انہیں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنایا۔