’کسان کڑکڑاتی سردی میں تحریک چلا رہے ہیں‘

0
0

’من کی بات‘ میں کسانوں کے مسائل پر مودی کی خموشی حیران کْن:کانگریس
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں ایک ماہ سے تحریک چلانے والے کسانوں کی بابت کچھ نہیں کہا اور ان کی یہ خموشی حیران کْن ہے پنجاب کانگریس کے رہنما اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بِٹّو، جسویر سنگھ گِل اور پنجاب اسمبلی میں پارٹی کے رکن کْلبیر سنگھ زیرا نے اتوار کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریڈیو پر مسٹر مودی کے ’من کی بات‘ کا امسال کا یہ آخری ایپیسوڈ تھا‘ لیکن انہوں نے ایک ماہ سے کاشت کاری سے متعلق قوانین کو واپس لینے کے لیے تحریک چلانے والے کسانوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔کانگریس کے رہنمائوں نے کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ مسٹر مودی نے ماحولیات، جنگلات، آوارہ جانور، نوجوانوں، بزرگوں کی اور خود کفیل ہونے وغیرہ کی بات کی ہے لیکن جو کسان کڑکڑاتی سردی میں تحریک چلا رہے ہیں‘ ان کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں بولا۔پنجاب کانگریس کے رہنمائوں نے قبل ازیں جب مسٹر مودی کے ’من کی بات‘ کے نشر کے دوران یہاں جنتر منتر پر مظاہرہ کیا اور زرعی قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے حکومت سے انھیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا