’اگلے اسمبلی انتخابات میں ایک سونامی آئے گی‘

0
0

گپکار ایلائنس ہزاروں نوجوانوں کی موت کا ذمہ دار:وبودھ

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍ بی جے پی کے جنرل سکریٹری برائے جموں و کشمیر وِبودھ گْپتا نے الزام لگایا ہے کہ حالیہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوران گْپکار ایلائنس کے اشارہ پر بجبہاڑہ اننت ناگ میں بی جے پی ریلی پر گرنیڈ پھینکا گیا۔ سرینگر کے ٹیگور ہال میں آج پارٹی کے پنچایت ارکان کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں وِبودھ گْپتا نے کہا کہ مفتی کے گڑھ بجبہاڑہ میں جب بھارت ماتا کی جے کے نعرے گونجے ، تو ایلائنس اس سے بوکھلا گئی۔ انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہزاروں نوجوانوں کی موت کی ذمہ دار ایلائنس میں شامل نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی ہے۔پروگرام میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ نے کشمیر سے منتخب ہوئے تین ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ پنچ اور سرپنچوں کی عزت افزائی کی۔ ترون چْگ نے اس کامیابی کو گْپکار کے لئے ایک زلزے سے تعبیر کیا اور کہا کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں ایک سونامی آئے گی ، جس میں گْپکار ایلائنس کی استحصالی سیاست ڈوب جائے گی اور ترقی اور خوشحالی پر مبنی سیاست کا دور دورہ ہوگا۔ کشمیر سے منتخب تینوں ڈی ڈی سی ممبران نے پارٹی اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ نے کشمیر سے منتخب ہوئے تین ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ پنچ اور سرپنچوں کی عزت افزائی کی۔ پروگرام میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ نے کشمیر سے منتخب ہوئے تین ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ پنچ اور سرپنچوں کی عزت افزائی کی۔سرینگر ضلع میں شامل بالہامہ ضلع ترقیاتی کونسل نشست سے کامیاب ہوئے اعجاز حسین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات میں کشمیر کے زعفران کا ذکر کرنے پر وزیر اعظم مودی کا خاص طور پرشکریہ ادا کیا۔جموں و کشمیر میں حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران گْپکار ایلائنس کو سب سے زیادہ نشستوں پر کامیابی ملی۔ حالانکہ بی جے پی گْپکار ایلائنس پر الزامات لگاتی رہی ہے ، لیکن ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی پارٹی لیڈر نے سیدھے طور دہشت گردانہ حملہ کے لئے گْپکار ایلائنس کو ذمہ دار ٹھرایا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا