سر زمین پمروٹ پر نائب بغدادمنبع فیوض وبرکات حضرت مولانا

0
0

سیّد حبیب اللہ علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس پاک نہایت ہی عقیدت ومحبت سے منایا گیا
سرفرازقادری

پونچھ؍؍سرزمین پمروٹ پر زیرسرپرستی سید مہتاب حسین شاہ بخاری سجادہ نشین درگاہ شریف پمروٹ یک روزہ عظیم الشان عرس پاک کا انعقاد ہوا جس میں جماعت اہلسنت کے مقتدر علما کرام نے عوام سے خطاب فرمایا قرآن وسنت کی روشنی میں اولیاء کرام کے فضائل اور محبت ومودت اہلبیت پر مدلل ومفصل طور پر جواہرپارے ودیعت کئے۔ درگاہ شریف سے متصل جامع مسجد دینی وروحانی ادارہ حبیب العلوم کے تعمیری وتعلیمی سرگرمیوں کو سرہاتے ہوئے مجوزہ لنگر شریف اور زائرین کے اقامتی ہال کی جاری تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گدی نشین اور خانوادہ کے دیگر منتنظمین کی کدوکاوش پر معتقدین کو اس کار خیر میں بھر پور شرکت وتعاون کی تلقین کی ۔واضح ہوکہ یک صد یک سالہ عرس پاک کی تقریب سعید میں اضلاع پونچھ وراجوری بالخصوص درہال سے کثیر التعداد محبین نے شرکت فرمائی ۔شدید سردی کے باوجودذکرواذکار ختمات ومعظمات اورادووظائف کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔آخر میں صلوٰۃ وسلام اور دعائیہ کلمات پر عرس پاک کی تقریب اختتام پذیر ہوئی اور زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا مفتی سید بشارت حسین برکاتی، سربراہ اعلیٰ دارالعلوم رضویہ سلطانیہ جامع مسجد سرنکوٹ سیدسرفراز حسین شاہ بخاری ،ڈاکٹر سید ممتاز حسین شاہ بخاری، مولانا عبدالمجید قادری امام وخطیب غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ ،مولانا عبدالمصطفٰے قادری، امام وخطیب مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ الحاج سرفراز احمدقریشی ،سربراہ اعلیٰ دارالعلوم فیضان مصطفٰے سرنکوٹ، قاری محمد منظور حسین قادری، امام وخطیب جامع مسجد فاطمتہ الزہرا کلر کٹل، مولانا داؤد احمد اشرفی، امام و خطیب جامع مسجد درگاہ شریف پمروٹ، مولانا محمد اسلم رضا نعیمی ،حافظ عبدالرزاق ،امام وخطیب جامع مسجد اکبری سمہوٹ ،پروفیسرمولانا مفتی عبدالرشید قادری، بہروٹ راجوری ،مولانا نیاز احمد مدرس دارالعلوم حبیب العلوم درگاہ شریف ،حافظ جمیل الرحمن قادری، مدرس مدرسہ پمروٹ چوہدری محمد اکرم سابق ایم ایل اے سرنکوٹ ،سہل شہزاد ملک ڈی ڈی سی بلاک سرنکوٹ بی، محمد رزاق خان لیکچرار گونتھل، عبدالمجید قادری الیکٹرانک راجوری بھی شریک عرس رہے، الحاج لعل حسین گونتھل نے نظامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا