’برائیوں سے پاک زندگی کیلئے دین کی صحیح سمجھ لازمی‘

0
0

جامع مسجد سنگلدان میں حیات النبی و اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد
ملک عبدالطیف

گول؍؍ سب ڈویژن گول کی نیابت سنگلدان جامع مسجد میں آج ایک کانفرنس حیات النبیؐ و اصلاح معاشرہ نام سے منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علمائے کرام نے شرکت کر کے اپنے اپنے خطاب سے عوام کو مستفید کرایا۔اکثر علماء نے اپنے خطاب میں امت کو معاشرے میں پھیل رہی برائیوں خاص کر نشہ، بے راہ روی،اسلام سے دوری،کا تذکرہ کرتے ہوئے سنگلدان کی غیور عوام سے اپیل کی کہ رہتے وقت اگر آپ لوگوں نے ان سب برائیوں کو روکنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔اسکا نقصان بھی آپ لوگوں کو ہی اٹھانا پڑے گا۔ اس لئے اپنے ساتھ ساتھ اوروں کو بھی دین اسلام کی تعلیمات کی طرف راغب کرنے کی کوشش کریں۔کیونکہ جب دین کی صحیح سمجھ آئیگی تو برائی خود بخود زندگیوں سے دور ہو جائے گی۔ کانفرنس میں عورتوں کے لئے پردے کا خاص خیال رکھتے ہوئے الگ سے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا ۔علماء میں بالخصوص جموں کشمیر کے مشہور و معروف عالم دین عبدالرشید داؤدی کشمیر سے اور جموں صوبہ کے مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر قاری شبیر احمد نوری جو یہاں کے مقامی بھی ہیں نے بھی شرکت فرما کر شاندار خطاب فرما کر محفل کو رونق بخشی حاجی طارق حسین بٹوت سے ان کے علاوہ سنگلدان مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب عبدل حمید رضوی اور گول مدرسہ کنزالایمان کے مدّرس ودیگر بہت سے مقامی علمائے دین جلسہ میں موجود رہے ۔اس پوری کانفرنس کا انتظام جامع مسجد سنگلدان کمیٹی نے کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا