پولیس کا بڈگام میں فرار شدہ ایس پی او سمیت چار افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

0
0

7

سری نگر،27 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں اپنی رائفل سمیت فرار ہونے والے سپیشل پولیس افسر سمیت چار افرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بڈگام پولیس نے فوج کی 53 آر آر اور سی آر پی ایف کی 181 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم کی مدد سے ضلع بڈگام کے حیات پورہ چاڈورہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ایک گاڑی نے محاصرے سے بھاگنے کی کوشش کی جس کو بعد میں روکا گیا اور اس میں سوار چار افراد کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا