بی جے پی کشمیر کی تقدیر بدل کر مایوس چہروں پر مسکراہٹ لائے گی: سید شاہنواز حسین

0
0

جنگجو تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی تعمیر میں اپنا قلیدی رول ادا کریں۰عسکریت پسند نہ صرف ہمارے اپنے لوگ ہیں بلکہ وہ ملک کے شہری بھی ہیں
کے این ایس

سرینگر؍؍بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے عسکریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کریں اور ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا قلیدی رول ادا کریں۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ مقامی عسکریت پسند نہ صرف ہمارے اپنے لوگ ہیں بلکہ وہ ملک کے شہریوں بھی ہیں اور میں عسکریت پسندوں سے تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کرنے والے ہمارے اپنے لوگ ہیں اور انکو تشدد کا راستہ چھوڑ کر قومی تعمیر کیلئے آگے آنا چاہے تاہم انہوں نے کہا پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں کو بھی ہتھیار ڈالنے کی بھی پیش کش کی جارتی ہے لیکن انکار کرنے کے بعد انکے ساتھ سختی سے کام میں لیا جارہا ہے۔ شاہنواز حسین نے کے این ایس کو مزید بتایا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا قلم مقامی نوجوانوں کے لئے لیکر یہاں آیا ہوں اور میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اے۔کے 47لینے سے باز آجائیں کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگ بہت زیادہ پر امن لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے مٹھی بھر کے کچھ لوگ یہاں کے نوجوانوں کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر اکسارہے ہیں جبکہ انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ کچھ لوگ اسلام کی غلط تشریح کرکے غلط تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں۔حالیہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے دوران پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے الزام کے بارے میں بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے میڈیا کا توجہ حاصل کرنے کے لئے اس طرح کا ڈرامہ رچایا تھا۔ انہوں نے کہا میں نے بھی کئی بار سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پروگرام موخر کردیا تھا لیکن میں نے اسکی پبلسٹی نہیں کی۔علاقائی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں کے علاوہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی رہنما اور سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے غریب گھرانوں کے بچوں کو عسکریت پسندی کے لئے اکسایا لیکن اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے انہوں نے اپنے خاندان کے بچوں اور رشتہ داروں کو بیرون ملک بھیجا۔حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے بارے میں شاہنواز حسین نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب جموں و کشمیر میں انتخابات پرامن انداز میں منعقد ہوئے اور اسکے لئے میں ریاستی الیکشن کمیشن اور سیول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ کس پارٹی کو زیادہ ووٹ ملے اور کس پارٹی کو کم پڑے لیکن ہمارے لئے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مختلف چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ووٹ ڈالے اور میں یہ واضح طور کہہ رہا ہوں کہ یہ جمہوریت کی بڑی جیت ہے۔شہنواز حسین نے کے این ایس کو مزید بتاتے ہوئے یہ دعوا کیا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے ہر ایک شہری کی تقدیر بدل دے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے الزامات کا مقصد ملک کے لوگوں کو گمراہ کرنا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ بی جے پی پر الزامات لگائے ہیں اور یہ ان کی پہلی بولی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات سے قبل ہی کانگریس پارٹی عوامی اتحاد برائے گوپکار اعلامیہ یعنی "پی اے جی سی ڈی” کے ساتھ کھڑے رہی اور مزکورہ پارٹی ہمیشہ آرام سے رہنے کی شوقین رہی ہے اور انکے لیڈران نچلی سطح کے کارکنوں سے ملنے کی زحمت نہیں کرتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ بی جے پی اوپر سے نیچے کارکنوں کی پارٹی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں یہاں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران پارٹی امور کی نگرانی کے لئے ایک ماہ تک موجود رہاجس دوران میں نے کشمیر کے ہر گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کو "تاریخی” کارنامہ قرار دیتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ اگر کسانوں کا احتجاج نہ کیا گیا ہوتا تو قومی اور بین الاقوامی میڈیا پر صرف اور صرف ڈی ڈی سی انتخابات کی بحث ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے عبد اللہ ، مفتی اور کانگریس کا بے حد تکلیف برداشت کئے ہیں اور اب انہوں نے بی جے پی پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے اور میں یہاں کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں نا امیدی یا مایوسی نہیں ہوگی۔شاہنواز حسین نے کہا کہ میں نے کشمیر کے تمام اضلاع کا دورہ کیا جس دوران لوگوں نے میرا دل سے استقبال کیا اور میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ بی جے پی ان کی تقدیر بدل دے گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اچھی سڑکیں اور گلی کوچوں کی تعمیر و تجدید کے علاوہ مایوس چہروں پر مسکراہٹ بھی لائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر قدرتی وسائل اور ہنر مندوں سے بھرا ہوا ہے اور میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں آپ روزگار کے متلاشی نہیں ہونگے بلکہ روزگار دینے والوں میں ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ جموں و کشمیر میں کوئی بھی شخص ترنگا نہیں اٹھائے گا لیکن حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ہر ایک جگہ پر ترنگا اور بی جے پی کا جنھڈا ہی نظر آرہا تھا۔ایک سوال کہ کچھ لوگوں نے قومی میڈیا اور دوسرے ذرائع ابلاغ میں کشمیر کے بارے میں غلط تاثرات نشر کئے اس پر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ میں ان لوگوں سے اپیل کرتا ہوں جو کشمیر کے بارے میں "بے بنیاد” باتوں کو آگے بڑھاتے ہیں کہ وہ یہاں آئیں اور اس جنت کا دورہ کئے بغیر کسی غلط پروپیگنڈے کی تشہیر نہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا