شاندارفتح کے بعد سنگلدان میں شمشادہ شان کاروڈشو

0
0

ملک عبدالطیف

گول؍؍ڈی ڈی سی انتخاب میں بھاری اکثریت سے جیتنے کے بعد نیشنل کانفرنس کی سینئرخاتون لیڈر ڈاکٹر شمشادہ شان نے آج سنگلدان بلاک صدر مقام پر روڈ شو کااہتمام کیا جس میں ہزاروں لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقعہ پر ڈاکٹرشمشادہ شان نے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ اْن کے مسائل حل کروانے میں پیش پیش ہے۔ شمشادہ شان نے کہا کہ جس دلچسپی سے لوگوں نے انتخابات میں حصہ لیا اور ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کرمجھے کامیاب بنایا اور بھاری اکثریت سے جتایا یہ میری نہیں بلکہ یہاں کی عوام کی جیت ہے۔ اس موقعہ پر خواتین کی بھاری اکثریت بھی موجود تھی۔گاڑیوں کی ایک ریلی میں موجود مرد و زن نے فلک شگاف نعروں کے ساتھ سنگلدان بازار میں روڈ شو کیا وہیں اس دوران گول میں بھی این سی امیدوار سخی محمد کی کامیابی پر اْن کے حامیوں نے گول بازار میں روڈ شو کا اہتمام کیا۔
PIX

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا