خصوصی درجے کی منسوخی کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی:ذیشان رانا

0
0

مجھے ووٹ دینے والوں کاانتہائی مشکوروممنون اوران کیساتھ شانہ بشانہ چلنے کاوعدہ بندہوں

احسان انقلابی

مینڈھر؍؍ضلع ترقیاتی کونسل کے نتائج آنے کے بعد ایڈووکیٹ ذیشان رانا نے بدھ وار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام لوگوں کا شکریہ اداء کرتاہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دئے انکا کہنا تھا کہ میں بزرگوں نوجوانوں اور خواتین سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کا ساتھ ہمیشہ دوں گا اور آپ کے ساتھ کندھے سے کاندھا ملاکر چلتا رہوں گا ۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات کے دوران تنظیمی طور پر یہ میسیج بھی دیا تھا کہ ہمارے خلاف کئی ایجنسیاں کا م کررہی ہیں اور الیکشن میں شکست کا کئی ایجنسیوں کا اہم رول ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تنظیمی طور پر ہماری مخالفت کرتے رہے میں اپنے لوگوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنا مرال نہیں گرانا انکا کہنا تھا کہ دفعہ 370اور 35Aکی منسوخی کیخلاف ہم نے اور ہماری تنظیم نے جو لڑائی لڑی ہے وہ لڑتے رہیں گے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے تنظیم کے اندر رہ کر تنظیم کے خلاف کام کیا ہے ان لوگوں کا بخشا نہیں جائے گا انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دو مہینے میں لمبی لڑائی لڑی اور میں نے پہلا الیکشن لڑا اور میں نے کوشش کی کہ میں ہر گھر تک پہنچوں جس طریقے سے میں نے امید کی تھی اس طریقے سے مجھے ووٹ نہیں ملے لیکن میں پھر بھی ان تمام لوگوں کا شکریہ اداء کرتا ہوں جو بھوکے پیٹ میرے ساتھ چلے میں ان تمام نوجوانوں کا شکریہ اداء کرتا ہوں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا