سری نگر، وادی کشمیر میں سردیوں کا زور برابر جاری ہے جس کی وجہ سے خشک موسم کے باوجود بھی لوگ گونا گوں مشکلات سے دوچار ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 26 دسمبر کی شام سے برف باری کے ایک اور مختصر مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
وادی کشمیر میں بدھ کے روز بھی موسم دن بھر نہ صرف خشک رہا بلکہ دھوپ بھی چھائی رہی لیکن شدید شبانہ سردیوں کی وجہ سے لوگ صبح کے وقت دیر تک گھروں میں ہی مقید رہے۔