ڈاکٹر فاروق کیخلاف ای ڈی کی کارروائی سیاسی بوکھلاہٹ

0
0

سیاسی مفادات کیلئے بھاجپاایجنسیوں کااستعمال کررہی ہے:محبوبہ مفتی
شاہ ہلال

سرینگر؍؍ جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اسکنڈل میں ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کے خلا ف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کو سیاسی بوکھلاہٹ سے تعبیر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق کی جائیداد کو اٹیچ کرنا سراسر سیاسی انتقام ہے۔ نمائندے کو ملی تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’ ڈاکٹر فاروق کی جائیداد کو اٹیچ کرنا سراسر سیاسی انتقام گیری ہے، جیسا کہ بی جے پی کی جانب سے پی اے جی ڈی پر ڈھائی گئی زیادتیوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ جموں وکشمیر کے لوگوں نے اتحاد پر اپنا اعتماد رکھا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’این ا?ئی اے اور ای ڈی جیسی ایجنسیوں کا استعمال کر کے بی جے پی سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے جس سے اس جماعت کی بوکھلاہٹ ثابت ہوتی ہے۔‘‘خیال رہے کہ ا س سے قبل عمر عبد اللہ نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’جے کے سی اے معاملے میں جاری تحقیقات میں میرے والد نے اپنی جائیدادیں منسلک کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ حیرت کی بات نہیں ہے کہ میڈیا کو کسی سرکاری نوٹس یا دستاویزات ملنے سے پہلے ہی اس قبضے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔‘‘انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹس میں ای ڈی کی کارروائی کی مذمت کی تھی اور کہا کہ اٹیچ کی گئی جائیداد ان کی ا?بائی ہے۔واضح رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرکٹ ایسوسی ایشن گھوٹالہ میں کاروائی کرتے ہوئے فارق عبداللہ کے 6 املاک کو ضبط کیا ہے۔ جن میں دو رہائشی، ایک کمرشیل پراپرٹی، تین اوپن پلاٹ شامل ہیں، جن کی سرکاری قیمت 12 کروڑ روپے جبکہ ان کی مارکیٹ ویلیو 60 سے 70 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔سی بی ا?ئی نے 2018 میں فاروق عبداللہ اور تین دیگر افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ سنہ 2002 – 11 کے درمیان کرکٹ ایسوسی ایشن میں 43.69 کروڑ کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا