سماج کو غذائت کی کمی سے نجات دلانے کیلئے ہر شخص کا تعاون لازمی ہے :بلوریہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍’صحیح پوشن دیش روشن ‘غذائی مہم کے تحت محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد یہاں وارڈنمبر 56گنگیال میں کیا گیا جس کا افتتاح چیئرمین جے ایم سی اور سینئر بھاجپا لیڈر بلدیو سنگھ بلوریہ نے کیا۔واضح رہے یہ پروگرام سی ڈی پی او پلوی شرما کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا جس میں غذاء کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔وہیں غذائت کی کمی کے متعلق محکمہ کی جانب سے شروع کئے گئے پروگرام کے متعلق بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقع پر بلوریہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سماج کو غذائت کی کمی سے نجات دلانے کیلئے ہر شخص کا تعاون لازمی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ غذا کے متعلق آگاہی پیدہ کرنے کیلئے ہر سطح پر پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اسکیموں کو عوام تکل پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔