ٹیگور ہال میں تین روزہ’سرینگراسمارٹ سٹی استقبال ِچلا کلاں‘ کا افتتاح ہوا

0
0

ثقافتی پروگرام کے پہلے دن چار ڈرامے پیش کیے گئے،پروگرام کا اختتام اکیس دسمبر کو ہوگا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ سری نگر کے تین روزہ ثقافتی پروگرام’ سرینگر اسمارٹ سٹی استقبال چلا کلاں‘کا افتتاح ہفتہ کو ٹیگور ہال سری نگر میں ہوا۔ثقافتی تقریب کا اہتمام ایکٹرس کریٹیوٹی تھیٹر کے زیر اہتمام جمو ںوکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز (جے کے اے اے سی ایل) کے تعاون اور سیاحت کشمیر کے اشتراک سے کیا جارہا ہے جبکہ 92.7 بگ ایف ایم ریڈیو پروگرام کاپارٹنر ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر آل انڈیا ریڈیو سری نگر سید ہمایوں قیصر ، ایڈیٹر انگلش (جے کے اے سی ایل) ڈاکٹر عابد احمد بھٹ اور اسٹیشن ہیڈ 92.7 بگ ایف ایم فرہومہ اقبال تھے۔وہیںثقافتی پروگرام کے پہلے دن چار ڈرامے پیش کیے گئے جن میں ’منفی‘ ،’مکان‘ اور’باتے‘ شامل تھے ، جو شیخ حنیف کے تحریر کردہ تھے۔علاوہ ازیں بشیر کوترو کا لکھا ہوا ڈرامہ’کوہ طور‘ بھی پیش کیا گیا۔ وہیںدیگر ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ گوجری لوک گیت پروین چوہدری ، پہاڑی لوک گیت طارق پردیسی اور مسرت نازکے علاوہ گل جاوید بھٹ کی اسٹینڈ اپ کامیڈی آئٹم بھی پیش کی گئی۔پروگرام کے ڈائریکٹر مشتاق علی احمد خان نے تمام فنکاروں کی نمایاں خدمات پر اظہار تشکر پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ثقافتی تقریب ان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ واضح رہے یہ تین روزہ ایونٹ 21 دسمبر کو ختم ہو گا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا