رائے دہندگان نے ڈی ڈی سی الیکشن کے دوران مرکزی حکومت کو اپنی ناراضگی سے آگاہ کردیا

0
0

وادی میں مکمل جیت اور جموں میں بھی کامیابی کے امکانات روشن/ مظفر شاہ
سرینگر؍؍ڈی ڈی الیکشن کے دوران جموں وکشمیرکے عوام نے مرکزی حکومت کوواضح پیغام بیچ دیاکہ 5اگست 2019کو جوفیصلہ جموں وکشمیرکے حصوصی درجے کے حوالے لیاگیااور جموں وکشمیرکودو ٹکڑوں میں تقسیم کیاوہ تسلیم نہیں ہے پیپلز الائنس وادی کشمیر میں ہرجگہ کامیابی کا گارڈ دیگی ،جبکہ صوبہ جموں میں بھی الائنس کو بیشتر نشستوں پر کامیابی ملنے کے امکانات موجود ہے الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں اور دھاندلیوں کی کئی سنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ڈی ڈی سی الیکشن کے بعد نتائج خاطر خواہ سامنے نہیں آئے تو اپنی غلطی تسلیم کرنے سے بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرینگے تاہم حالات واقعات یہ ظاہرکر رہے کہ پیپلزالائنس کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔اے پی ا ٓئی کے مطابق ڈی ڈی سی الیکشن کاآٹھواں اور آخری مرحلہ اختتام ہونے کے بعد نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران پیپلز الائنس کے سینئرلیڈر اورعوامی کانفرنس نے صدر مظفر شاہ نے دعویٰ کیاوادی کشمیرمیں پیپلزالائنس کو ایک تہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل ہوگی جبکہ جموں کے بیشتر حلقوں میں الائنس کوکامیابی سے کوئی نہیں روک پائیگا ۔انہوںنے کہاکہ مجموعی طور پرجموں وکشمیر میں پیپلز الائنس کوہی کامیابی ملے گی جبکہ جموں کشمیرکے عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کومکمل طور پر رد کردیاہے اور اس سے یہ واضح پیغام دے دیاکہ جموں وکشمیرکا خصوصی درجہ واپس لینے اور جموں وکشمیرکودو حصوں میں تقسیم کرنے کااس کافیصلہ جموںو کشمیرکے عوام کوقا بل قبول نہیں ہے ۔کثیرتعداد میں لوگوں کاگھروں سے باہر آ نااور اپنی راے دیہی کااستعمال کرنے کے بارے میں پوچھے گے سوال کے جواب میں عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کاکہ جموں وکشمیرکے لوگوں نے ایک طرف جمہوریت میں اپنی یقین کامظاہراہ کیااور دوسری جانب بھارت کی مرکزی حکومت کویہ پیغام بھی دے دیاکہ زورزبردستی کے فیصلے انہیں قابل قبول نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈی ڈی الیکشن کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزراء اور لیڈروں کی جانب سے جولہجااور زبان استعمال کی گئی وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے لیڈروں کے خاطر شیعان شان نہیں تھی انہوںنے جموں وکشمیرکے بالعموم اور وادی کشمیرکی قیادت کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا اور جھوٹے الزامات لگا کرلوگوں کواپنی طرف مائل کرنے کی جوناکام کوشش کی اس میں وہ کامیاب نہیں ہوئے اب ووٹ کی پرچی کے ذریعے لوگوں نے اپنی ناراضگی ظاہرکی ۔ڈی ڈی سی الیکشن کے دوران کئی حلقوں میں دھندلی اور بے ضابطگیوں کی شکایت کرتے ہوئے پیپلزالائنس کے سینئرلیڈر نے کہاکہ شنوائی کئی بھی نہیں ہورہی ہے الیکشن کمشن آف انڈیا اور الیکشن کمشنرجموں وکشمیرکو تحریری طورپر دھندلیو ںکے بارے میں آگاہ کیاگیا تاہم نہ تحقیقات کی گئی اور نہ دوبارہ پولنگ کرانے کے احکامات صادر کئے گے ۔گنتی کے بعد پیپلز الائنس کے حق میں فیصلہ صادر نہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہاکہ پہلے تو یہ بات ممکن ہی نہیں کہ پیپلز الائنس کوبرپور کامیابی نہیں ملے گی تاہم اگرایسا بھی ہوتاہے تو پیپلزالائنس اپنی کارکردگی کاجائزہ لے گی اور اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریگی ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں نے پیپلززالائنس کے حق میں اپنے ووٹ کااستعمال کیاہے اور ہم امیدکرتے ہے کہ لوگو ںنے جوذمہ داری پیپلزالائنس پرڈال دی ہے وہ ا س سے پور اکرکے ہی دم لے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا