منشیات مخالف بیداری مہم

0
0

ہندوارہ میں ریلی کا انعقاد،ترال میں منشیات مخالف سمینارمنعقد
سرینگر؍؍ہندوارہ پولیس نے ایس ایس پی ہنڈواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکروتی(آئی پی ایس )کی ہدایت پر منشیات مخالف ر یلی کا انعقادکیا۔ریلی کی قیادت اے ایس پی ہندواڑہ شری مشکور احمد( جے کے پی ایس) کے علاوہ ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر ہندواڑہ اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ہندواڑہ نے بھی کی۔اس ریلی میںہندوارہ کے علاقے کے متعدد اسکولوں نے حصہ لیا ، جس میںطلباء اور پولیس افسران و اہلکاروں نے ٹاؤن ہنڈواڑہ سے گزرتے ہوئے ڈگری کالج ہندوارہ سے نیو بس اسٹینڈ تک غیر قانونی منشیات کی فروخت اور اس کے استعمال کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ لگا کر ریلی نکالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے عوام کو سماجی میں بیدار رہنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اس کے علاوہ انہوں نے نوجوانوں کو ابتدائی عمر میں منشیات کی لت سے لاحق خطرات کے بارے میں بھی آگاہی کی ۔اس ریلی میں اس ان کے علاوہ دیگر افرادبھی شامل تھے جس میں میونسپل کمیٹی ہندواڑہ کے ممبران اور اس سے ملحقہ علاقے کے معززین بھی شامل ہیں۔ریلی کا بنیادی مقصد ہندواڑہ کے عوام خصوصا نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات اور معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے میں شہریوں کے کردار سے آگاہ کرنا تھا۔مذکورہ افسران نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے غیر قانونی استعمال اور تجارت سے متعلق تمام معلومات کو شیئر کرنے میں پولیس کا تعاون کرکے اپنے آپ کو ذمہ دار شہری ثابت کریں۔علاقے کے لوگوں نے سراہا اور منشیات کے غیر قانونی استعمال سے متعلق تمام معلومات کو شیئر کرنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اونتی پورہ پولیس نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں منشیات کے استعمال سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا جو اینٹی ڈرگ ڈرائیو ہفتہ15 سے 22دسمبر 2020کے درمیان چلایا جائے گا ۔اس پروگرام کے تحت اونتی پورہ پولیس نے آج ڈگری کالیج ترال میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نوجوانوں اور عام لوگوں میں منشیات کے استعمال اور اس کی بڑھتی ہوئی لعنت کے خلاف آگاہی دے دی گئی ۔ اس پروگرام میں گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے پرنسپل ، ایس ڈی پی او ترال ، ایس ایچ او ترال ، میڈیکل آفیسرڈسٹرکٹ ہسپتال ترال ، ڈرگ انسپکٹر اور چیئرمین سول سوسائٹی ترال نے منشیات کی لعنت سے متعلق پروگرام میں شرکت کی ۔اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال نے خطاب کرتے ہوئے منشیات کی لعنت کو ایک وبا کی حیثیت سے بیان کیا جس سے مستقبل میں قوم خراب ہو جائے گا اس لئے نوجوانوں کو سب کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے لئے طلب کیا گیاہے۔ طلباء کو منشیات کے استعمال کی ابتدائی علامات کے بارے میںبھی جانکاری دی گئی ہے جس پر والدین کو بھی دھیان رکھنا چاہئے۔تاکہ وہ گھر میںبچوں کا خاص خیال رکھیں۔پروگرام انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا ہے جس کے بعد ایک انٹرایکٹو سیشن ہوا جس میں کچھ طلبہ نے منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بھی اپنے خیالات شیئر کیے۔اس پروگرام کے بعد ایک ریلی نکالی گئی جو مین مارکٹ ترال سے آبہ گھر ترال تک چلائی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا