کووِڈاورکِسان تحریک سے پیداشدہ صورتحال میں اُمیدوارفارم جمع کرانے سے قاصرہیں
محمد اشفاق
کشتواڑ؍؍مدتوں انتظار کروانے کے بعد آخر کار سرکار نے ہسپتال انتظامیہ میں ، لیکچرر اور ریڈر کی آسامیوں کو ہر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کر تو لیں ہیں لیکن، ساتھ ہی ساتھ بہت ہی قلیل عرصے میں درخواستیں جمع کروانے کا حکم بھی صادر کر دیا۔گورنمنٹ ایورویدک کالج میں حکم۔نامہ زیر نمبر DIP/J-8588/20 بتاریخ 14/12/2020 کے تحت آسامیاں پر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں، لیکن اطلاعات کے مطابق امیدواروں کو درخواستیں جمع کروانے کے لیے صرف دس دن کی مہلت دی گئی ہے۔ایک امیدوار نے لازوال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اتنی قلیل مدت میں درخواستیں جمع کروانے کا حکم نامہ جاری کر کے انتظامیہ نے بہت سے امیدواروں کے ساتھ نا انصافی کی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ” جموں و کشمیر کے بیشتر علاقہ جات انتہائی دور دراز اور پسماندہ ہیں اور یہاں کے اکثر ڈاکٹر یا تو بیرونی ریاستوں میں عارضی طور پر ملازمت کر رہے ہیں یا پھر دور دراز دہی علاقوں میں پریکٹس کر رہے ہیں، علاوہ ازیں کووڈ-19 کی وبا اور ڈی ڈی سی کے انتخابات کی وجہ سے امیدوار محض 10 دن میں ضلع صدرمقامات کا رخ کر کے لوازمات پر کر کے درخواستیں جمع کرانے سے قاصر ہیں۔ایک اور امیدوار نے بتایا کہ ان کے متعدد ساتھ بیرونی ریاستوں، بشمول بندی گڑھ ،ہریانہ ، اور دہلی وغیرہ میں عارضی ملازمت کر رہے ہیں اور کووڈ-19 وبا کی وجہ سے مختلف ریاستوں کی حکومتوں نے امدورفت پہ پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کی وجہ سے وہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ سے قبل گھروں میں پہنچ کر درخواستیں جمع کروانے سے یکسر قاصر ہیں۔ان امیدواروں نے اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کی مانگ کی۔