حکومت ہند کسانوں کے ساتھ غیر مقبول ،غیر آئینی اور سخت موقف چھوڑے : بھیم سنگھ

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں میں اپنے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ کسانوں کے حقوق پر ضرب لگانے کے لئے لائے گئے تین سخت قوانین کے خاتمے کے تسلی بخش حل کے لئے پوری طاقت سے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پینتھرس پارٹی لوگوں کی دلچسپی والی پارٹی ہے اور پارٹی کے کئی ممبران کا تعلق جموں و کشمیر کے گائوں کے کسان خاندانوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہڑتال کرنے والے کسانوں کی مانگوں کے نپٹارہ کے لئے اپنے غیر مقبول، غیر آئینی اور غیر قانونی طرز عمل کو چھوڑ دینا چاہئے، جس کے نتیجے میں ملک کے تمام کونوں میں نوجوان اور بزرگ کسانوں کی المناک موت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو کاشتکاروں کو دواؤں اور فیشن و خوبصورتی کی مصنوعات کی طرح بغیر کسی شرط کے اپنی مصنوعات فروخت کرنے کا پورا حق دینا چاہئے ۔ ہندوستان کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو اپنی مصنوعات ضابطوں کے تحت کہیں بھی فروخت کرنے کا حق حاصل ہے۔ حکومت کو احتجاج کر رہے کسانوں سے بات چیت کے بعد ان کی مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرکے ملک کے کاشتکاروں کے بارے میں اپنا ارادہ ظاہر کرنا چاہئے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ وہ جنوری 2021 کے وسط میں نئی دہلی میں کسانوں کے قومی کنونشن کا انعقاد کریں گے، جس میں پورے ملک سے تمام کسانوں اور مزدوروں کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ قومی کنفیڈریشن کا آغاز کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو زمین و جائیداد کے سلسلہ میں حق و انصاف، مساوات اور مناسب قوانین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے قومی تحریک چلائی جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا