پلوامہ سڑک حادثے میں جموں کی ایک خاتون ہلاک، ڈرائیور زخمی

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے میں جموں کی ایک خاتون ہلاک جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں کنڈی زال کے نزدیک جمعے کی صبح سری نگر سے جموں جا رہی ایک انووا گاڑی زیر نمبر JK02AF- 807ڈرایئور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی میں سوار ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔مہلوک خاتون کی شناخت مدھو بالا زوجہ مرحوم ستیش کمار ساکن بخشی نگر جموں اور مضروب ڈرائیور کی شناخت ایس آر دوبے ساکن ریاسی کے بطور ہوئی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا