کرناہ کے نوپورہ علاقے میں آتشزدگی ،دو منزلہ رہاشی مکان خاکستر

0
0

زبیر احمد

کرناہ؍؍سرحدی قصبہ کرناہ کے نوپورہ علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آتشزدگی کی ایک واردات میں دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نوپورہ ٹنگڈار میں مرحرم جہانگیر خان کے رہاشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے۔آگ کی واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج، مقامی لوگوں اور محکمہ فائر بریگیڈ اینڈ ایمرجینسی سروس نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پانے کی کوششں کی۔ تاہم اس واردات میں مرحوم جہانگیر خان کا دو منزلہ رہائشی مکان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔بڑی مشقت کے بعد محکمہ پولیس، فوج اور محکمہ فائر بریگیڈ اینڈ ایمرجینسی سروس نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور وہ پوری بستی کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے جمعہ کو آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے نوپورہ علاقے کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے مکان مالک فوری امداد کے تحت دس ہزار روپے کا چیک بھی دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا