نے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے کیا شجر کاری مہم کا اغاز
ساجد طفیل
بھدرواہ ؍؍بھدرواہ میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے محکمہ جنگلات بھدرواہ کے اشتراک سے بھدرواہ میں دیدار کے درختوں کی شجر کاری کا اغاز شروع کیا شجر کاری مہم کی شروعات ڈسٹرکٹ پرنسپل سیشن جج اشوک کمار شاون ان کے ہمراہ سوشیل سنگھ سب جج سیکٹری ڈی ایل ایس اے نے ملکرشجر کاری کی مہم کا آغاز علاقہ اگلی گائوں پنچایت نالٹھی بستی سے شروع کی گی جہاں پر بہت سے درختوں لگائے گئے اس دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پرنسپل شیشن جج اشوک کمار شاون نے کہانے کہ ہمارے درخت لگانے کا مقصد ہے کہ ہم پورے جموں کشمیر کو درختوں سے بھرا دیکھنا چاہتے ہیں ۔اسی لیے ہماری اس مہم کا نام ’جے کے گرین‘ ہے ۔اشوک کمار شاون نے درختوں پر اپنے خیلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا ایک ایسا نیک کام ہے جس کا اجر لگانے والے کو تب تک ملتا رہتا ہے جب تک لوگ اس درخت کی ہوا سے اس کے سائے سے فضیاب ہوتے رہتے ہیں۔ میری عام لوگوں سے یہ اپیل ہے کہ وہ اس نیک کام میں اپنی شرکت دارای ضرور کریں تاکہ ایک دن پوراجموں کشمیر سر سبز ہوجائے اور سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرے اور پھر ملک سے ہی نہیں بیرون ملک کے سیاحوں کے لیے سیاحت کا مرکز بنے ،اخر پر ڈی ایف او بھدرواہ نے اور رینج افیسر شفقت ملک نے بھی مختصر الفظ میں درختوں کی شجر کاری مہم پر روشنی ڈالی اور مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا ۔