بجلی کنکشن ہی نہیں اور بل ماہا نہ آتے ہیں ؟

0
0

چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کوٹرنکہ بدھل چوہدری جاوید اقبال کی روہت کنسل سے خصوصی مداخلت کی اپیل
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کوٹرنکہ بدھل چوہدری جاوید اقبال نے پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ روہت کنسل اور منیجنگ ڈائریکٹر جموں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن پرسنا راما سوامی سے اپنے ایک بیان میں اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بلاک کی عوام کو بھیجے جانے والے بجلی بلوں کی خبر لی جائے۔موصوف نے کہا کہ سینکڑوں لوگوں کی شکایات ہیں کہ متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اندیکھے بل بھیجے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی ایسے گھروں کو بھی بل بھیجے گئے ہیں جہاں نہیں ہے اور کئی گھروں کے مختلف افراد خانہ کے نام بل بھیجے گئے ہیں جبکہ ان کے گھر میں ایک ہی کنکشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقامی عوام محکمہ کے اس رویہ سے پریشان ہے جبکہ یہ معاملہ کئی مرتبہ محکمہ کے ساتھ اٹھایا گیا اور کوئی بھی نتیجہ نہ نکلا۔جاوید چوہدری نے اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور ایم ڈی، جے پی ڈی سی سے خصوصی مداخلت کی اپیل ہے کہ متعلقہ انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی جائیں تاکہ عوام کو ایسے بلوں سے نجات مل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا