وادی کے دستکاروں کے لئے مصنوعات کی فروخت کے لئے موقعہ فراہم
ؒلازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گزشتہ ماہ دیوالی اُتسو کے ساتھ نوئیڈا ہاٹ میں میلوں کی واپسی کے بعدکشمیری کاریگر اَب میلوں کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 17 سے 27 ؍دسمبر تک 11 روزہ طویل شلپ اُتسو میں حصہ لے رہے ہیں جو کرسمس تہوار اور نئے سال کی تقریبات کی آمد کے ساتھ اِختتام پذیر ہوگا۔کووِڈ۔19 وَبائی پابندیوں دوران وادی کشمیر میں ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم مصنوعات کی فروخت پر برُی طرح اثر انداز ہوا ہے ۔ حکومت کاروباری شراکت داروں کو ان کی مصنوعات کو فروخت کرنے کے لئے مارکیٹنگ کے رابطے کی فراہمی کے لئے سخت کوششیں کر رہی ہے جس نے ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ کا یقین دلایا ہے۔ اس سے قبل کشمیر سے آئے ہوئے کاریگروں اور بُنکروںنے نوئیڈا کے دیوالی اُتسو میں شرکت کی تھی ۔ ناظم ہینڈی کرافٹس وہینڈلوم کشمیر مسرت اسلام نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ آن لائن خریداروں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے کرافٹ تاجروں کو ورچیول میلوں اور ای۔ مارکیٹ پلیس جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ سردیوں میں کشمیر سے ہاتھ سے بنے ہوئے اونی مصنوعات کی طلب میں اضافے کے پیش نظر میلوں میں ان کی شرکت کو آسان بنایا گیا ہے۔ موسم سرما میں پشمینہ ، کنی شالوں،سٹولوں ، قالینوں کریول ،ٹویڈ اور روایتی ڈیزائنر کشمیری لمبے لباس فیرن کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ ہمارے کاریگر اور بُنکر نوئیڈا میں شیلپ اُتسو کے موقعہ پر اچھاخاصا کاروبار کریں گے۔ کاریگروں اور بُنکروںکو ایک بڑی مدد کے طور حکومت شرکا ٔکی جانب سے نوئیڈا ہاٹ میں سٹال کرایہ کی قیمت برداشت کرے گی تاکہ وہ اپنے کاروبار کو بحال کرنے کا موقعہ فراہم کرے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے قریباً 40کاریگر ،بُنکراور دستکاری کاروباری اَفراد کو بڑی تعداد میں درخواستوں کی وصولی کے بعد محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم نے ایک قرعہ اندازی سے چن لیا۔بیان میں مزید بتایا کہ ہینڈی کرافٹس اور محکمہ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کشمیر کے اَفسران کی ایک ٹیم کو بھی شرکا کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے نوئیڈا روانہ کیا گیا ہے۔نوئیڈا ہاٹ کے منتظمین نے شرکأ اور زائرین کے لئے محفوظ اور حفظان صحت سے متعلق ماحول کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اُٹھائے ہیں۔ منتظمین کی جانب سے زائرین کے قدم بڑھانے کے لئے ، فوڈ کورٹ ، ثقافتی تقریبات ، گیمنگ اور تفریحی زون کا اہتمام کیا گیا ہے۔