سرحدی علاقے میں محکمہ جل جیون ہائے ہائے کے نعروں کی گونج،عوام کا محکمہ جل کیخلاف احتجاج
اعجازالحق بخاری ؍شہزاد بٹ
پونچھ ؍؍ سرحدی علاقہ گلپور پونی ڈھڑہ وارڈ نمبر سات کی عوام نے آج مع خواتین یہاں محکمہ جل جیون کے خلاف سخت احتجاج کیا ۔ امتیاز شاہ ،محمد شریف،محمد زبیر ، لعل محمد نے مع خواتین یہا ںمحکمہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کی نااہلی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے ۔ محکمہ کے اعلیٰ افیسران کی لاپرواہی کی وجہ سے زمینی سطح پر محکمہ کا کام کاج کھوکھلا ہوگیا ہے ۔ محکمہ میں عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہے ۔اعلیٰ سے لیکر ادنی ٰ تک جہاں بھی شکایت کریں کسی کی کوئی شنوائی نہیں ہے ۔ محکمہ کے اندر صرف تال مٹول سے کام کاج چل رہا ہے ۔ بیک ٹو ولیج کے دونوں مرحلوں کے دوران بھی ہم نے محکمہ کے خلاف شکایات کی تھی لیکن اس پر بھی کوئی نتیجہ نہیں آیا ۔ محکمے کا زمینی سطح کا ملازم اعلیٰ افیسران کی لاپرواہی کی وجہ سے کام نہیں کررہا ہے ۔ ہمارے علاقے میں محکمہ کارکردگی زیرو ہے ۔ محکمہ کے اعلیٰ افیسران پر جلد سرکار کی جانب سے سخت کاروائی ہونی چاہئے ۔ محکمہ پی ایچ کی پائپیں موٹرس، ٹینک ،سب پر ایک بڑے کریک ڈائون کی منتظر ہیں ۔ سکریٹری برائے جل جیون کو عوام سطح پر مسائل سننے کے لئے عوامی کیمپ لگانے چاہئے ۔ ہر علاقے میں عوام الودہ پانی پینے پر مجبور ہے ۔ کسی قسم کی کوئی صفائی اور ترسیلی لائنوں کی حفاظت نہیں ہے ۔ پونچھ میں محکمہ میں منظور نظر لوگوں کی شنوائی ہے ۔ خواتین نے کہا سرکار نے محکمہ کے لئے تقریبا 300کروڑ روپے سے زائد پونچھ کے لئے اعلان کیا تھا لیکن ہمیں آج بھی اس دور میں بھی دوکلومیٹر سے پانی سر پر اٹھاکر لانا پڑھتا ہے ۔ محکمہ جل جیون عوام کے لئے باعث تکلیف و مصیبت ہے ۔ ایل جی منوج سنہا کو اس محکمہ کی جانب جلد توجہہ دینے کی ضرورت ہے ۔ دوراز علاقوں کی رپورٹ حاصل کرکے سرکاری تنخواہواہیں حاصل کرکے عوامی خدمت نہ کرنے والے ملازمین کو جلد محکمہ سے برطرف کرنا ہے ۔ جل جیون کے مرکزی وزریر کو زمینی سطح عوام سے سب سے ضروری سہولت پانی کے متعلق جموں و کشمیر انتظامیہ سے سوال پوچھنا بہت ضروری ہے ۔