منڈی بیدار راشن ڈیپو پر راشن لینے والے سخت پریشان

0
0

فنگر مشین براے نام ڈیپو پربزرگ خواتین ونوجوانوں کاہجوم
ریاض ملک

منڈی؍؍منڈی میں انٹرنٹ کی نہائیت خستہ حالی سے جہاں تمام طبقہ جات پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ وہی غریب عوام کو انتظامیہ کی جنانب سے دیاجانے والا راشن بھی اب دن بدن مصیبت بنتاجارہاہے۔پہلے راشن پر راشن دیاجاتاتھالیکن اب یہ آن لائین کے پھندے سے گزر کر لیناپڑتاہے۔ جس کے لئے فنگر مشین جب سے آئی ہے۔تب سے راشن کی فراہمی سخت مشکل ہوچکی ہے۔ منڈی کے بیدار کے راشن ڈیپو پر راشن لینے والے بزرگ مردوخواتین کا ہجوم صبح سے شام تک کھڑا رہنے کے باوجود شام کو خالی ہاتھ اپنے گھروں تک جانے پر پریشان ہیں۔ کئی لوگوں نے سخت نارضگی کا اظہار کرتے ہوے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ مزید عوامی ہجوم کے دوران ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوے سماجی کارکن تنویر احمد تانترے نے کہاکہ بیدار کے راشن ڈیپو پر لوگ فنگر مشین کی خرابی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ صبح سے لائینیوں میں لگے ہوے کئی لوگوں میں سے سرف شام تک چھ یا ساتھ لوگوں کے ہی فنگر ہوپائے ہیں اور اکثر لوگ خالی ہاتھ گھروں کو واپس ہونے پر مجبور ہوے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف سب کچھ آن لائین اور تیز ترین انٹرنیٹ کا محتاج دوسری جانب سرکار کا ظلم کے اس عوامی کو ہندوستی ہونے کی سزاء انٹر نیٹ 4Gبند کرکے دیاجارہاہے۔انہوں نے ایک بار پھر مرکزی سرکار سے اپیل کی ہیکہ اس غریب عوام کے جذبات کا امتحان لینا چھوڑ دیں۔اگر مانتے ہیں کہ یہ لوگ ہندوستانی ہیں۔تو پھر ان لوگوں کے لئے 4Gسہولیات فرہم کی جاے۔تاکہ یہ فنگر مشینیں چل سکیں۔اگر نہیں تو سابقہ طرز پر ہی راشن دیاجاے۔تاکہ عوام مزید مشکلات سے بچ سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا