خاندانی سیاست نے سرحدی مینڈھر کی عوام کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا:شوکت چوہدری
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍اس وقت ڈی ڈی سی الکشن کو لیکر اگر بات کی جائے تو ہر جگہ میٹنگیں اور جلسے جلوس بڑے عروج پر ہیں ۔اسی تناظر میں اگھر بات کی جائے مینڈھر C کی تو مینڈھر C سے آزاد امیدوار اشفاق چوہدری نے مینڈھر بلاک C کے سلواہ اور دیگر کئی علاقہ جات کا دورہ کر کے لوگوں کے ساتھ میٹنگیں اور جلسے کئے اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں عوام نیان کا بڑے شان و شوکت کے ساتھ استقبال کیا اور ان کی حمایت کرنے کی بھی انہیں یقین دہانی کروائی اس موقع پر چوہدری نے لوگوں کے مسائل سنے لوگوں نے اپنے مسائل جن میں بجلی پانی سڑک ,طبی سہولیات وغیرہ جیسے مسائل رکھے ان سب مسائل کو چوہدری نے بغور سماعت کیا اور اپنے بیان میں کہا یہ جو آج تک خاندانی سیاست تھی اس نے اس علاقہ کو تباہی کے د ہانے پہ لا کر کھڑا کیا ہوا ہے اب ہم نے تبدیلی لانی ہے تاکہ ہمارے اس پچھڑے ہوئے علاقہ کی تعمیر وترقی ہوسکے چوہدری نے کہا کے آپ میرا ساتھ دیں یعنی 19 دسمبر کو ٹریکٹر پر مہر لگا کر مجھے بہاری اکثریت سے کامیاب کریں جب آپ مکھے کامیاب کریں گے تو میں آپ کے کندھے کیساتھ کندہ ملاکر چلوں گا اور آپ کے ہر کام کو حل کروانے کی کوشش کروں گا اور آپ کے ہر ادھورے کاموں کو بھی جلد پورا کرنیکی کوشش کروں گا اس بیان کو سنتے ہی چاروں اطراف سے عوام کی یہی آواز نکلی کے ہم اس بار تبدیلی لا کر رہیں گے تا کہ ہمارا علاقہ کے اندر یہاں پر آباد عوام کو بروقت بنیادی سہولیات دستیاب ہوں اور اس پسماندہ خطہ میں تعمر و ترقی کے راہ ہموار ہوسکے اور یہاں کی عوام عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکے۔انہوں نے کہا یہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے کہ اس بار مینڈھر بلاک کی کی ایک جٹ ہو کر خاندانی راج کو شکست دے کر باہر پھنکے تاکہ یہاں کی مظلوم عوام اس بوسیدہ سیاست سے چھٹکارہ پاسکے۔