ابابیل ٹرسٹ کشتواڑ نے کیا اجلاس منعقد
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ابابیل ٹرسٹ کشتواڑ نے ضلع کشتواڑ میں خدمت خلق میں مشغول تمام فلاحی تنظیموں کا اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس کا مقصد کشتواڑ میں کام کر رہی تمام فلاحی تنظیموں میں اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا اور فلاحی کاموں کے متعلق آپس میں تبادلہ خیال کرنا تھا۔ابابیل کشتواڑ کی طرف سے منعقد کیے گیے اجلاس میں کشتواڑ میں کام کر رہے مختلف فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران اور ان کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں حصہ لینے والی تنظیموں میں الفلاح ٹرسٹ،طارق میموریل ٹرسٹ،ہلال ہیلتھ کئیر سوسائٹی اور یتیم فائوڈیشین شامل تھیں۔ اجلاس میں مختلف فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران نے خدمت خلق سے منسلک کء خدمات پر روشنی ڈالی۔ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکاء سے خطاب کیا جن میں محمد اظہر ملک ، امام جامعہ مسجد بن استان کشتواڑ قاری منظور احمد گنائ، نصیر احمد باغوان، اعجاز احمد شیخ، غلام محمد ملک، ڈاکٹر محمد اقبال ملک، اوقاف اسلامیہ کشتواڑ کی طرف سے نور حسین ملک، امام مرکزی جامعہ مسجد کشتواڑ فاروق احمد کچلو، اور آخر پر الحاج مفتی شبیر احمد قاسمی کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ تمام فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران نے خدمتِ خلق کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالی اور اپنی اپنی تنظیموں کے مقاصد کے بارے شرکاء کو بتایا۔اس اجلاس میں شامل تمام فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران کے خطاب کے بعد طے پایا کہ فلاحی تنظیمیں کشتواڑ کی غریب عوام کیلئے مل جل کر کام کریں گے اور مختلف شعبوں میں کام کیا جائے گا۔ جن میں تعلیم اور صحت کے علاوہ یتیموں، غریبوں و مسکینوں میں راشن تقسیم کیا جانا اور ایسے کنبوں تک باقی تمام تر ضروریات کو پہچانے کے لیے مل جل کر کام کیا جائے گا۔ ابابیل ٹرسٹ کی طرف سے قاری منظور احمد گنائی نے خطاب کیا۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ ہم سب کو خدمت خلق کا کام مل جل کر کرنا ہے اور قرآن پاک کی تعلیمات اور ہمارے اصلاف کے طریقہ کار کو اپنا کر اس کام کو انجام دینا ہے اور ہر سفید پوش کنبے تک امداد پہچانے کا کام کرنا ہے۔ ہلال ہیلتھ کئر سوسائٹی کی طرف سے نصیر احمد باغوان نے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام فلاحی تنظیموں کو بلا لحاظ مذہب و ملت کے کام کرنا ہو گا اور ایسی تنظیمیں جو سماج کی فلاحی و بہبود کے لیے کام کرتی ہیں ان کو سیاست سے دور کو کر عوام کی خدمت میں مشغول ہونا چاہیے۔ یتیم فاونڈیشن کی طرف سے غلام محمد ملک نے اپنے خطاب میں یتیم فائونڈیشن کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ابابیل کشتواڑ کا یہ کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ کشتواڑ میں کام کرنے والی تنظیموں میں اتحاد کے لیے ایک اجلاس وقت کی اہم ضرورت تھی اور ابابیل کشتواڑ نے یہ قدم اٹھایا یہ ایک قابل تعریف قدم ہے۔ اوقاف اسلامیہ کشتواڑ کی طرف سے نصیر احمد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابابیل کشتواڑ اور دیگر فلاحی تنظیموں کو جب بھی ہماری ضرورت ہو گی ہم شانہ بشانہ فلاحی کاموں میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ طارق میموریل ٹرسٹ کی طرف سے اعجاز احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کشتواڑ میں کام کر رہی تمام فلاحی تنظیموں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہم بھی ہمیشہ فلاحی کاموں میں باقی تنظیموں کا بھرپور ساتھ نبھاتے کے لیے تیار ہیں۔ الفلاح ٹرسٹ سے ڈاکٹر محمد اقبال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی کاموں میں کام کرنے والوں رضاکاروں کا کردار مثالی ہونا چاہیے اور عوام کی طرف سے دی گئی امانت کو صیح جگہوں پر استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔امام مرکزی جامعہ مسجد کشتواڑ فاروق احمد کچلو نے کہا کہ یہ کام قابل تعریف ہے۔انہوں نے ابابیل ٹرسٹ کے فلاحی کاموں کو سراہا اور خصوصاً سڑک حادثات میں بچائو کاروائیوں میں ان کا ایک اہم کردار رہتا ہے۔ آخر پر الحاج مفتی شبیر احمد قاسمی کی دعا کے ساتھ یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔