درہال میں سیاست زوروں پر ؛اقبال ملک نے کیاطاقت کامظاہرہ

0
0

اس بار مقابلہ یکطرفہ ،مثالی جیت دلا کر کامیاب بنائیں گے:پرجوش حمایتیوں کادعویٰ
نزاکت احمد ملک

درہال ملکاں ؍؍جمعرات کویہاں وادی درہال میں بی جے پی کے سینئر رہنما ملک محمد اقبال کے حق میں بلاک درہال کی تمام پنچایتوں کے سینکڑوں ووٹران نے موٹرسائیکل ریلی نکالی اس کے بعد کمنیٹی ہال درہال کے اندر سامنے والی خالی جگہ پر ملک نے ڈی ڈی سی الیکشن کا اپنا آخری جلسہ کیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور یقین دہانی کروائی کے ہم تمام لوگ ترقی کے حق میں ووٹ کریں گے یعنی ملک اقبال صاحب کو یکہ طرفہ جیت دلا کر کامیاب بنائیں گے۔اکثر مقررین نے اس بات پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا کہ اور ملک اقبال کو مبارک باد بھی پیش کی اور کہا کہ ملک وادی درہال کے واحد ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے ذات پات کو جڑ سے ختم کر دیا ہے اور مجموعی ڈولپمنٹ جو کی ہے اس سے وادی کے تمام لوگ مستفیض ہوئے ہیں ملک صاحب کے کام کے طریقہ کار کو سراہا گیا ۔تمام مقررین نے یقین کے ساتھ کہا ہے کہ آنے والے وقت میں ملک وادی کے ڈولپمنٹ کے باقی کام بھی بلا کاسٹ ازم کریں گے۔آخر میں ملک صاحب نے بھی اپنی تقریر میں یہی بات دوہرائی کہ میں ڈولپمنٹ کے وہ تمام کام جو باقی ہیں بلا کسی ذات و پات، رنگ و نسل کے جلد سے جلد کروں گا میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ درہال کسی اعتبار سے پیچھے نہ رہے ۔اس سے پہلے آنے والی 19 تاریخ کو کمل کے پھول پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے مجھے کامیاب بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا