سماجی و سیاسی کارکن پر حملے پر لوگوں نے کئی گھنٹوں تک راجوری بدھل روڈ پر احتجاج کیا

0
0

سید زاہد

بدھل؍؍ راجوری بدھل سڑک پر سماجی کارکن فاروق انقلابی کی زیرقیادت دراج کے مقام پر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ دیر رات گئے سماجی سیاسی کارکن ٹھاکر رنجیت سنگھ پر ان کی رہائش گاہ پر حملہ کے سبب ہوا۔ کل رات گئے راجوری ضلع کے کوٹرانکا کے دراج گائوں میں گھر کے باہر گولی لگنے کے بعد رنجیت سنگھ زخمی ہوگیا تھا۔زخمی کی شناخت راجوری ضلع کے کوٹرانکا کے دراج گائوں کا رہائشی 36 سالہ رنجیت سنگھ ولد پریم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔کل رات 12 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اس کے گھر کے باہر رنجیت سنگھ پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو اس کے اہل خانہ اور پڑوسیوں نے اسپتال منتقل کیا۔ سی ایچ سی کانڈی سے ، انہیں جی ایم سی راجوری ریفر کیا گیا اور ان کا علاج جاری ہے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فاروق انقلابی نے کہا کہ یہ جمہوریت پر حملہ ہے جسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو فوری طور گرفتا کیا جائے نہیں تو ہزاروں کی تعداد میں نوجوان سڑکوں پر آئیں گے۔ آخر کار ایس ایس پی راجوری کی ایس آئی ٹی کی تشکیل کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے انتظامیہ کو تین دن کا وقت دے کر احتجاج ختم کردیا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا