کہا ہر ایک طبقہ کو پریشانیوں میں ڈال کر اپنی سیاست چمکاتے ہیں
ریاض ملک
منڈی؍؍زرعی اراضی بل کی منظوری پر پیر پنچال عوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیرمین محمد فرید ملک نے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہاکہ اس وقت ملک معاشی طور دن بدن کمزور سے کمزور ہوتاجارہاہے۔ اس بدحالی اور معاشی تنگدستی کا زمہ دار براے راست مرکزی سرکار ہے۔جو آٗے روز نئے نئے کالے قانون کا نفاذ میں لاکر کروڑ پتیوں اور دولت مندوں کو فائیدہ پہنچانے میں جٹی ہوئی ہے اور یہاں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری سے تنگ تھے کہ ایسے میں مرکزی سرکار کا کسانوں کے خلاف نیااراضی قانون بناکر اعلان جنگ کردیاہے۔ جو سراسر ظلم اور ملک بھر کے زمینداروں اور کسانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے مرکزی سرکار کوہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہاکہ یہ سرکار ملک کو سامراجیت کی طرف دھکیل رہی ہے۔ کسانوں کے خلاف بنایاگیاقانون جلد از جلد کالعدم قرار دیاجائے اور کسانوں کو ان کی زمینوں کی ملکیت کے ساتھ کسان ہی رہنے دیاجائے۔اس وقت ملک جہاں سرحدوں پر کئی چیلینجوں کا سامناہے۔ وہیں کسانوں کا اکیسویں دن میں داخل احتجاج بھی حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس حکومت کا ظلم وجبر اور زبردستی قانون نافذکرنااور عوام کی آواز کو دبانے کی کوششش کے ساتھ ساتھ کوئی بات نہ سنتے ہوے ہڑدھرمی پر اڑے رہنا تاریخ میں پہلی بار ہورہاہے۔ یہاں جمہوریت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ جو قابل افسوس اور قابل مذمت بھی ہیں۔انہوں نے کسانوں کی مکمل طور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے احتجاج کو کامیاب قراردیاہے۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے مانگ کی ہے کہ وہ اس کالے قانون کو واپس لیکر ملک کو معاشی بدحالی کی طرف لے جانے والی جنگ کو ختم کرے اور زرعی اراضی بل کو قلعدم کراردینے میں مزید تاخیر سے پرہیز کرے۔