عصر حاضر میں میٖڈیا کا رول اور ہماری ذمہ داریا ں

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کے ساتھ جرنلسٹس اینڈ رائٹرس ایسو سیشن کی کور گروپ کا تبادلہ خیال
جاوید میر

ہندوارہ؍؍جرنلسٹس اینڈ رائٹر س ایسو سیشن کی کور گروپ اور ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ کے درمیان ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میںعصر حاضر میں میڈیا کا رو ل اور ہماری ذمہ داریا ں سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے کہا کہ آج کے ترقیاتی دور میں میڈیا کی اہمیت مسلمہ ہے جبکہ مختلف قسم کے ذرائع ابلا غ نے ٹیکنالو جی کے سہارے اس وسیع وعریض دنیا کو ایک گلو بل ولیج میں بدل کے رکھ دیا ہے اور میڈیا نے ہر انسان کو ہر لمحے کی خبر ست با خبر رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ میڈیا اس وقت سب سے بڑی طا قت ہے کیونکہ اس کے پاس ایسے اختیارات ہیں جن کی بدولت میڈیا لوگو ں کے مسائل انتظامیہ تک پہنچانے میں اہم کر دار نبھایا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ میڈیا جمہو ریت کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے اور اس سے معاشرے کا آ ئینہ کہا جاتا ہے اور معاشرے میں وقوع پذیر ہونے والے تما م اچھے یا بُر ے کے بارے میں عامیو ں تک اطلاعات کی رسائی کے علاوہ یہ افراد کی ذہن سازی کرنے کا فریضہ بھی سر انجام دیتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ میڈیا عوام اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کام کرتا ہے اور جس طرح سے لوگو ں کے مسائل اجاگر کرتے ہیں وہ قابل سراہنا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کپوارہ میں میڈیا کا ایک اہم رول ہے اور کپوارہ کے میڈیا نے عوامی مسائل اجاگر کئے اور انتظامیہ سے فوری طور حل کرنے کے لئے اس کی توجہ لوگو ں کے مسائل کی طرف مبذول کرائی ۔اس موقع پر جرنلسٹس اینڈ رائٹرس ایسو سیشن کی کور گروپ جن میں فیا ض حمید ،اشرف چراغ ،راسخ رسول ،ابرار بٹ ،کامران اشرف ،عرفان لون اور اظہر پیر شامل تھے نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کو صحافیو ں کو در پیش مسائل سے متعلق جانکاری فراہم کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے کور گروپ کو یقین دلایا کہ وہ کپوارہ میں صحافیو ں کو در پیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا