کی اپنے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍سنیئر سیاسی ورکر اور ضلع کولگام کے بلاک کنڈسے بطور آزاد اُمیدوار ضلع ترقیاتی کونسل انتخاب لڑ رہے گل محمد تانترے نے اپنے درجنوں حمایتوں سمیت لال چوک سرینگر دفتر پر اپنی پارٹی میں بدھ کے روز شمولیت اختیار کر لی۔ اُن کے ساتھ شامل ہونے والے دیگران میں عبدالرشید شیخ، محمد عبداللہ، ایتو، عبدالرشید بھٹ، غلام حسن بھٹ، محمد شفیع میراثی، بشیر احمد گنائی، محمد قاسم میر، خرشید احمد شیخ، بشیر احمد میر، عاقب حسین شیخ، مشتاق احمد جگال، عبدالرحمن پنڈت، امتیاز احمد شیخ، نور حسین بکروال، خرشید احمد راتھر، محمد آصف وانی، گل محمد بھٹ، عبدالرشید شیخ، دانش مجید گنائی، عبدالرشید شیخ، عبدالحمید بھٹِ فردوس احمد خان، عامر حسین نائیک اور مظفر حسین نائیک شامل ہیں۔ یہ تقریب سعید محمد الطاف بخاری ، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی اور ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں نے زمینی سطح پر پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کرنے کا عزم کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر بولتے ہوئے گل محمد تانترے نے کہاکہ اپنی پارٹی کے وژن اور حقیقت پسندانہ ایجنڈے سے وہ اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہوئے تاکہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کی مشکلات کا ازالہ اور اُن کی بہبودی کے لئے اِس سیاسی پلیٹ فارم کا استعمال کر سکیں۔ تانترے نے کہاکہ اپنی پارٹی قیادت خاص طور سے پارٹی صدر سعید محمد الطاب بخاری کی سابقہ منتخبہ حکومت کے دوران کارکردگی بہتر رہی اور اُنہوں نے سیاسی وسماجی کارکنان کے ذہنوں میں انمٹ نقوش چھوڑے اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ہر ایک کو متاثر کیا۔ انہوں نے زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی تمام کوششیں کرنے اور متعلقہ علاقہ میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کا عہد کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید محمد الطاف بخاری نے کہاکہ گل محمد تانترے کی شمولیت سے ضلع کولگام میں پارٹی کیڈر کو حوصلہ ملے گا ، نتیجتاً لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے اور ضلع کولگام کی ہمہ جہت ترقی کے لئے راہ ہموار ہوگی۔