شیو سینا لیڈران کی عصمت دری متاثرہ سے ملاقات

0
0

ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی،کہا قانونی لڑائی میں مدد کریں گے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے اکائی جموں و کشمیر کے لیڈران نے یہاں جموں کے ترکوٹہ نگر میں عصمت دری متاثرہ اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیڈران نے متاثرہ کنبے کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور بالخصوص قانونی لڑائی میں ان کا تعاون کیا جائے گا۔اس موقع پر شیو سینا لیڈران نے خواتین کمیشن اور سماجی رضاکار تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کے انصاف کیلئے آواز بلند کی جائے اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس سلسلے میں شیو سینا صدر منیش ساہنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیو سینا لیڈران متاثرہ کے کنبے کے ساتھ ہیں جو ہر ممکن متاثرہ کی مدد کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا