ویر سمرتی پر جی او سی مغربی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل یوگندر ڈمری،چیف آف اسٹاف مغربی کمانڈ کی قیادت میں تقریب منعقد
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ مغربی کمانڈ نے 1971کی ہند پاک جنگ میں وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو یہاں ویر سمرتی پر جی او سی مغربی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل یوگندر ڈمری،چیف آف اسٹاف مغربی کمانڈ کی قیادت میں خراج عقیدت پیش کیا جہاں تینوں افواج کے کئی اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔واضح رہے اس جنگ میں وطن عزیز نے فتح حاصل کی تھی اور اس میں مغربی کمانڈ نے نمایاں کردار ادا کیا تھا اور ایک نیا ملک بنگلہ دیش پیدہ ہوا تھا۔وہیں اس جنگ میں پاکستان کے 93000فوجیوں نے سرنڈر کیا تھا اور بنگلہ دیش کو آزادی ملی تھی۔