سنگھو بارڈر پر احتجاج میں شامل سنت بابا رام سنگھ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

0
0

ئی دہلی: نئے زرعی قانون کے خلاف چل رہے کسانوں کے آندولن کو لے کر اس وقت ایک بڑی خبر آرہی ہے۔ دہلی – ہریانہ بارڈر (سنگھو بارڈر) پر کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے سامنے آئے سنت بابا رام سنگھ  نے بدھ کو خود کشی ( کرلی ہے۔ بابا رام سنگھ نے خود کو گولی مار لی، جس سے ان کی موت ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بابا رام سنگھ کو زخمی حالت میں ایک پرائیویٹ اسپتال بھی لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق، سنت بابا رام سنگھ ہریانہ کے کرنال کے رہنے والے تھے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے بابا رام سنگھ کے ذریعہ لکھا گیا ایک سوسائڈ نوٹ بھی پوسٹ کردیا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس خودکشی نوٹ میں انہوں نے کسان آندولن اور کسانوں کے حق کے لئے آواز بلند کرنے کا ذکر کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا