ہندوستان کا یوم جمہوریہ

0
0

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن ہوں گے مہمان خصوصی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ جانکاری برطانیہ کی وزارت خارجہ نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر جانسن ہندوستان جائیں گے۔یاد رہے کہ جانسن کو وزیر اعظم مودی نے مدعو کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن27 سالوں میں راجپتھ کی پریڈ دیکھنے بطور مہمان آنے والے پہلے برطانوی وزیر اعظم ہوں گے۔ اس سے پہلے 1993 میں برطانیہ کے جان میجر 26 جنوری کی پریڈ میں چیف گیسٹ کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم مودی نے27 نومبر کو ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران جانسن کو مدعو کیا تھا۔ اس کے بعد مبینہ طور پر وزیر اعظم کو جی سیون چوٹی کانفرنس کیلئے مدعو کیا گیا تھا ، جس کا انعقاد اگلے سال برطانیہ میں ہوگا۔برطانیہ کے وزیر اعظم کا یہ مجوزہ دورہ بریگزٹ کے پیش نظر اہم مانا جارہا ہے کیونکہ برطانیہ ہندوستان جیسی ترقی پذیر معیشت کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایسا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی تجارتی سمجھوتہ کے بغیر یوروپی یونین سے باہر آنے پر برطانیہ کی معیشت کو کافی نقصان ہوگا۔خیال رہے کہ ہندوستان نے گزشتہ ماہ برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ انہانسڈ ٹریڈ پارٹنر شپ کی سمت میں پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ورچوئل میٹنگ کی تھی ، جس سے مستقبل میں فری ٹریڈ ایگریمنٹ ہوسکتا ہے۔ گفتگو کے دوران فریقین نے تجارتی تعلقات میں تیزی لانے پر اتفاق کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا