ساتواں مرحلہ آج ؛31حلقوں میں ہوگی ووٹنگ

0
0

298امیدوار میدان میں ،سیکیورٹی انتظامات مکمل :کے کے شرما
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر کے الیکشن کمیشنر(ایس ای ٹی ) کے کے شرما نے کہا ہے کہ آج یعنی بدھ کو جموں وکشمیر میں اری ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی ) انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت 31حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کے کے شر ما جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج یعنی بدھ کو ہونے والے انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئیہیں ۔انہوں نے کہا کہ ساتویں مرحلے کے تحت جموں وکشمیر کے31 حلقوں میںووٹنگ ہوگی جبکہ 7لاکھ رائے دہند گان اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لئے حفاظتی انتظامات مناسب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کل280 ڈی ڈی سی حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں جن میں سے221 حلقوں کے لئے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں جبکہ اب 50حلقے رہ گئے ہیں،جہاں انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ شرما نے کہا کہ59 میں سے31 حلقوں میں آج پولنگ ہوگی اور بقیہ28 مرحلوں میں8ویں اور آخری مرحلے میں پولنگ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ 31 ڈی ڈی سی انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہورہی ہے ان میں سے 13 کشمیر اور 18 جموں میں ہیں۔ان کا کہناتھا کہ کل6.87لاکھ رائے دہندگان اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ شرما نے کہا ’ میں ووٹرز کو بڑی تعداد میں آکر اپنے حق رائے دہی کے استعمال کی درخواست کرتا ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ 298 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 148 کشمیر اور150 جموں میں ہیں۔ جموں و کشمیر میں پولنگ اسٹیشنوں کے بارے میں ایس ای سی نے بتایا کہ مجموعی طور پر یوٹی میں1068 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے1038 انتہائی حساس اور30حساس کشمیر میں ہیں جبکہ جموں خطے میں ،785 پولنگ بوتھ ہیں جن میں سے 94 انتہائی حساس اور264 حساس ہیں جبکہ426 نارمل ہیں۔کے کے شرما نے کہا کہ اگر کوئی شرپسند انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ’ اگر شر پسندوں نے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو پولیس شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔‘شرما نے 14 دسمبر کو سری نگر کے نٹی پورہ میں کانسٹیبل منظور احمد کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ڈی ڈی سی پولز کے جیتنے والے امیدواروں کو پولیس کے ذریعہ حفاظتی انتظام فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہناتھا’کشمیر میں بعض اوقات ایسے واقعات ہوتے ہیں ، جو کبھی نہیں ہونے چاہئیں۔ پولیس نے منظور کے معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا