کسانوں کے ساتھ منڈی کے معززین کی اظہار یکجہتی

0
0

کہا کسانوں کے احتجاج سے مہنگائی آسمان چھونے لگی ہے
ریاض ملک

منڈی؍؍پنجاب ہریانہ وغیرہ ریاستوں کے کسانوں کی جانب سے مرکزی سرکار کے نئے قانون کو منظوری کے بعد اس کے نفا ذ پر بڑے پیمانے پر احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کسان ہر طرح سے ڈٹے ہوے ہیں۔ان کا یہ مطالبہ ہے سرکار نئے مسلط شدہ اراضی قانون کو جلد از جلد واپس لے۔ اس کودیکھتے ہوئے سماجی کارکن وسابقہ سرپنچ چوہدری طارق منظور نے کہاکہ ایسے قانون لاکر مرکزی سرکار عوام کا ذہین اس طرف راغب کررہی ہے۔ اس وقت عوام کو روزگار درکار تھی۔دیگر عوامی مسائیل کا ازالہ کرناوقت کی اہم ضرورت تھی۔ لیکن مرکزی سرکار لگتا ہے۔عوام کو ایسے مسائیل میں الجھاکر اپنی روٹی سیک رہی ہے۔انہوں نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوکہاکہ ہم انکے ساتھ ہیں۔ اور سامراجی قانون کو واپس لینے اپیل کی گئی۔ان کے علاوہ سماجی کارکن عبدالاحد بھٹ نے کہاکہ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے اس وقت تمام تر اشیا خردنی کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے جلد از جلد کسانوں کے خلاف بنایاگیاقانون واپس لینے پر دیازور۔ ان کے علاوہ اقبال تانترے اور غلامحی الدین لون نے بھی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے سرکار سے اپیل کی کہ وہ اسکالے قانون کو جلد از جلد بند کرے۔اور عوام کو مزید مشکلات میں دھکیلنے سے پرہیز کیاجاے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا