مینڈھر سی میں ایڈووکیٹ اخلاق حسین خاکی نے چھترال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا

0
0

احسان انقلابی

مینڈھر؍؍آج حلقہ انتخاب مینڈھر سی میں ایڈووکیٹ اخلاق حسین خاکی نے چھترال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا جسمیں اہلیان حلقہ انتخاب مینڈھر سی کی عوام نے بڑی تعداد میں شریک ہوکر انڈین نیشنل کانگریس کے امیدوارایڈووکیٹ اخلاق حسین خاکی کے حق میں ووٹ ڈالنے اور انکی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی ایڈووکیٹ اخلاق حسین خاکی نے بطور پر ڈی ڈی سی کے انتخابی امیدوار کی حیثیت سے عام لوگوں اور (ووٹرز) سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میںانہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ انشاء اللہ ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے کونسلر بننے کے بعد بدعنوانی اور ذات پات کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے عوام / رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ کسی ایسے شخص کوہر گز ووٹ نہ دیں جو آپ کا ووٹ خریدنا چاہتے ہیں۔ ایسے افراد محض عوام کے ووٹوں کے اختیارات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ایسے موقع پرست امیدواروں سے بچیں جو ڈی ڈی سی میں آپ کا نمائندہ بن کر آپ کی تعمیر وترقی کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ آپ کا استحصال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ووٹ خرید کر جمہوریت کو ختم کررہے ہیں! انہوں نے عوام سے کہاکہ آپ کا ووٹ ”ووٹ انمول ہے”۔آپ اپنے ووٹ کا استعمال صیح امیدوار کیلئے کریں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مجھے ووٹ دے کر ڈی ڈی سی انتخاب میں کامیاب کرائیں میں انشاء اللہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر رہوں گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا