آزاد امیدوار بی جے پی کی طاقت بن سکتے ہیں

0
0

تمام لوگوں کو سمجھداری کا مظاہر ہ کرنا ہوگا ۔اعجازکوہلی
احسان انقلابی

مینڈھر ؍؍ڈی ڈی سی انتخابات کا دور چل رہاہے جسمیں قومی و علاقائی پارٹیاں میدان میں موجودہیں اور بے جے پی کے خلاف متحد ہوکر دن رات ووٹروں کو لبھا رہے ہیں وہیں بہت سارے آزاد امیدوار بھی میدان میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں یوتھ لیڈر اعجاز کوہلی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی سی الیکشن میں آزاد امیدوار بی جے پی کی طاقت بن سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اور ریا ستی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک دشمن ،انسانیت دشمن، آئین دشمن طاقتوں کے نرغے میں ہر گز نہ آئیںاس وقت آپ کو بہت سارے آزاد امیدواربڑے بڑے وعدے اور خواب دکھائیں گے مگر آپ کے ووٹ کو بیچ کر آپ ہی کے خلاف استعمال کریں گے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے سے قبل آپ اپنے مستقبل کو ذہن میں رکھیں اور بہتر امیدوار کو چنیں ایسے میں انہوں نے عوام مینڈھر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی ،کانگریس و دوسری علاقی سیکولر جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ مسلم دشمن و انسانیت دشمن طاقتوں کو کچلا جا سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا