فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

0
0

سب ضلع ہیڈکوارٹر گندو میں ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ
محمد اسحٰق عارفؔ

اخیار پور؍؍فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ملازمین کی طرف سے گذشتہ کئی ماہ سے اُن کی تنخواہیں واگذار نہ کرنے کے خلاف سب ضلع ہیڈکوارٹر گندو میں ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین صبح گندو میں جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔اس موقع پر مختلف مقررین جن میں طارق حسین،نور محمد،دوست محمد اور غلام حسین شامل ہیں،نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سے اُن کو تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے جس وجہ سے اُن کا سخت مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے اُن کی تنخواہوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ کام لیا جاتا ہے وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے نہ دن دیکھتے ہیں اور نہ رات،مگر تنخواہیں اُنہیں وقت پر نہیں دی جاتیں اور بعض اوقات اُنہیں کئی کئی ماہ بغیر تنخواہوں کے گذارا کرنا پڑتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چوں کہ وہ رات دن ڈیوٹی دینے کے پابند ہیں جس وجہ سے وہ بال بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے کوئی اور کام بھی نہیں کر سکتے جس وجہ سے اُن کے لئے گھروں کا نظام چلانا اور اپنے بال بچوں کی ضروریات پوری کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔دُکانداروں سے قرضہ لے لے کر وہ گھر کا چولہا جلاتے ہیں مگر وہ بھی کب تک انتظار کریں۔کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ بہت قرض دار ہو چکے ہیں اور قرض خواہ اُنہیں تنگ کر رہے ہیں،مگر متعلقہ حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔اُنہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کئی ماہ سے اُن کی بند پڑی تنخواہیں فوری طور واگذار کی جائیں تاکہ وہ اپنے بال بچوں کا پیٹ بھر سکیں اور اپنے قرضے چکا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا