محکمہ فوڈ ، سول سپلائی اینڈ کنزیومر افیئرز میں غلہ کے غبن کا مقدمہ درج کیا

0
0

سوپور کے ماڈل ٹاون، رو ہامہ رفیع آباد اور ہم پورہ کرالہ گنڈ میں محکمہ امور صارفین کے ملازمین کے گھر وں کی تلاشی لی
جاوید میر

ہندوارہ؍؍انٹی کرپشن بیورو(اے سی بی)نے شما لی کشمیر کے سوپور کے ماڈل ٹاون (اے) میں محکمہ امور صارفین کے ایک گھاٹ منشی کے گھر پر چھاپہ ڈالکر گھر کی پوری تلاشی لی ہے۔تفصیلات کے مطابق اے سی بی ٹیم نے پولیس کی مدد سے ماڈل ٹاون (اے) میں فوڈ اینڈ سول سپلائز اور کنزیومر افئیرس کے ایک گھاٹ منشی کے گھر پر چھاپہ ڈالکر اس کی گھر کی پوری تلاشی لیکر پوری چھان بین کی ہے۔اس دوران ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ گزشتہ سال جنوری2020میں محکمہ فوڈاینڈ سول سپلائز کے خلاف غبن اور بدعنوانی میں ایک کیس درج ہوا تھا تاہم اسی سلسلے میں اے سی بی نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ایس پی سوپور نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اے سی بی کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاون (اے ) میں فوڈ اینڈ سپلائز کے ایک گھاٹ منشی جس کی شناخت محمد سلیم کے بطور ہوئی ہے۔ محمد سلیم ساکن بانڈی پورہ حال ماڈل ٹاون سوپور میں رہائش پذیر ہے اس کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی ہے۔ ادھر رہامہ رفیع آباد میں ایک فیرپرائس شاپ چلانے والے محمد ایوب کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی ہے۔ اس دورران انٹی کرپشن بیورو نے غبن اور بد عنوانی کے خلاف ہم پورہ کرالہ گنڈ میں پولیس کی مدد سے سوپور میں تعینات فوڈ اینڈ سپلائز کے ایک ٹی ایس او کے گھر پر چھاپہ ڈالا اور گھر کی پوری تلاشی لی ہے۔پولیس کے ایک آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اے سی بی ٹیم نے ٹی ایس او سوپور نذیر احمد لون کے گھر پر چھاپہ ڈالا اور گھر کی پوری تلاشی لی ہے۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نذیر احمد لون کے تمام بینک پاس بک اور کچھ دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہے کیا واقعی فوڈ سپلائز میں غبن اور بد عنوانی ہوئی ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعہ کی جانے والی تصدیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈائریکٹر فوڈ ، سول سپلائی اینڈ کنزیومر افیئرز محکمہ کشمیر نے اکتوبر 2017 سے ضلع بارہمولہ کو اضافی 500 اے اے وائی راشن ٹکٹ (آر ٹی) الاٹ کردیئے تھے جس کی وجہ سے چاول کی اضافی الاٹمنٹ 5075 کوئنٹل مستقل طور پر ڈائریکٹوریٹ فوڈ ، سول سپلائی اینڈ کنزیومر افیئرس کشمیر سے بارہمولہ میں اکتوبر 2017 سے فروری 2020 تک 29 ماہ تک جاری رہی اور اس کی وجہ سے خزانہ عامرہ کو 1,00,75,155کا نقصان ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آ ر زیر نمبر پولیس تھانہ اے سی بی بارہمولہ میں05/2020u/s 5(1)(c), 5(1)(d) r/w 5(2) J&K P.C Act Svt. 2006 and section 120-B,409 RPC.درج کر لی گئی ہے اور مزید چھاپے ماری جاری ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا