مودی حکومت نے مہاجرین،پہاڑی اور گجربکروالوں کے ساتھ انصاف کیا ہے :رویندر رینا

0
0

آر ایس پورہ میں انتخابی ریلی سے کیا تبادلہ خیال،کہا ستر سال کے بعد کئی طبقات کو انصاف ملا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں کے آر ایس پورہ میں ایک ریلی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے جموں وکشمیر بھاجپا کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ مودی حکومت نے مہاجرین،پہاڑی ،ایس سی ،سرحدی باشندگان اور گجربکروالوں کے ساتھ انصاف کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مہاجرین کو پہلی بار مودی حکومت نے5.5لاکھ روپئے فی کنبے کے حساب سے دئے اور یہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے مہاجرین کے ساتھ کیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ ستر سالہ نا انصافی کے بعد حکومت نے جموں وکشمیر میں مہاجرین،ایس سی اور گجر بکروالوں کو ان کے حقوق دئے ۔رینا نے کہاکہ سیاسی کنبوں نے یہاں نا انصافیاں کیں اور ان جماعتوں نے ان طبقات کو کبھی اوپر اٹھانے کی کوشش نہیں کی ۔انہوںنے کہاکہ ان طبقات کو چاہئے کہ بھاجپا کے حق میں ووٹ ڈالیں تاکہ ان طبقات کی ضروریات کو پورا کیاجا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا