ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر ادھمپور میں این پی پی کی ریلی

0
0

روشی گھوٹالے میں بھاجپا سابق ایم ایل اے کے نام کے بعد بھاجپا بیک فُٹ پر گئی:ہرش دیو سنگھ
لازوال ڈیسک

ادھمپور؍؍ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر ادھمپور میں نیشنل پنتھرس پارٹی کی ایک اہم ریلی منعقد ہوئی جہاں پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ روشی گھوٹالے میں بھاجپا سابق ایم ایل اے کے نام کے بعد بھاجپا بیک فُٹ پر گئی۔انہوںنے مزید کہاکہ بھاجپا سرکاری اراضی اور جنگلات کی اراضی پر ناجائز تجاوزات پر خوب لب کشائی کر رہی تھی اور روشنی گھوٹالے میں اپنے سابق ایم ایل اے کا نام آنے کے بعد اچانک خاموشی چھا گئی ۔انہوںنے کہاکہ بھاجپا نے روشنی گھوٹالے کو اپنا انتخابی مدعا بنایا تھا لیکن اپنے لیڈر کا نام بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کی فہرست میں آگیا ۔اس موقع پر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جن وزراء اور لیڈران کے قبضے میں سرکاری اراضی ہے ان کے خلا ف سی بی آئی تحقیقات کی جائیں۔وہیں منجو سنگھ نے کہاکہ انتخابات کے دورا ن کئے گئے بھاجپا کے وعدے ہمیشہ کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا