اسلامی طرز زندگی ’دین سکوائراسٹور ‘اب آپ کے شہر جموں میں!

0
0

سنت کے مطابق کھانے،پہننے اور سفر حج و عمرہ کی تمام ترضروریات دستیاب

 

نریندرسنگھ ٹھاکر

جموں؍؍الحرم ٹورس حج و عمرہ سروس صوبہ جموں جو گزشتہ پچیس برسوں سے اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے کی جانب سے ’دین سکوائر‘ کے نام سے اسلامی لائف اسٹائل اسٹور کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔وہیں اس اسٹور میں سنت کے مطابق کھانے،پہننے اور سفر حج و عمرہ کے لوازمات دستیاب ہیں ۔الحرم ٹورس کے ’دین سکوائر‘ اسٹور میں حج و عمرہ کٹ،کھجور، مدینہ عطر،بخور و بخور دانی ،ابایہ، برقعہ ، حجاب ،نقاب، سٹال، نمازی چادریں، ولویٹ پلیچھی کے سوٹ،عربی جبہ ،حاجی رومال، شلوار قمیص، کلونجی ،کلونجی کا تیل ،زیتون کا تیل ، لال میتھی، تلبینہ ،شہد، سرمہ اسمد،مہندی ،جائے نماز، مسواک،مسی،ٹوپیاں،تسبیحات وغیرہ دستیاب ہیں ۔دین سکوائر کے نام سے اسلامی طرز زندگی جو الحرم حج عمرہ ٹور سروسز کی ایک اکائی جموں کے بٹھنڈی موڑ میں اپنی خدمات انجام دے رہی جس میں اسلامی طرز زندگی کے تحت کھانے ،لگانے اور سفر کیلئے مصنوعات دستیاب ہیں ۔واضح رہے شیخ جاوید اقبال پراپرٹیئر الحرم ٹورس حج عمرہ سروسز کی قیادت میں یہ خدمات جموں کے بٹھنڈی موڑ میں دستیاب ہیں جہاں سفر محمود اور عمرہ پر جانے والے حضرات کیلئے اسلامی طرز زندگی کے ملبوسات،کھانے اور دیگر کئی اہم لوازمات دستیاب ہیں ۔افتتاحی تقریب اسلامی طریقہ ِ کار اپناتے ہوئے انجام پائی جس میں شاہی امام جموں مفتی عنایت اللہ القاسمی خصوصی طورپرموجودرہے۔اس موقع پرمعززشہریوں،سماجی سیاسی شخصیات کی اچھی خاصی تعداد کے علاوہ پرجوش خریداروں کی بھی اچھی بھیڑدیکھنے کوملی جونئی شروعات کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا