تحصیل بلاور کے گائوں ڈھیڑ جامع مسجد قادریہ میں یک روزہ جلسہ عید میلادالنبی ؐکا انعقاد

0
0

سیرت طیبہ پر عمل وقت کی اہم ضرورت،اسوہ حسنہ واحد نجات کا راستہ:علماء کرام
لازوال ڈیسک

بلاور،کٹھوعہ؍؍بلاور کے گائوں جامع مسجد قادریہ شریف کے احاطے میں ایک عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی ﷺکا انعقاد کیا گیا۔جسکا اہتمام و انصرام اور نگرانی حضرت حافظ وقاری طالب رضا صاحب(امام جامع مسجد شریف قادریہ ڈھیڑ)کر رہے تھے واضح رہے کہ پروگرام کی ابتداء حافظ وقاری شاہد صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔جلسہ میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ تشریف لائے اور مہمان خصوصی اور مقررکی حیثیت سے مولنا قاری شبیر نوری صاحب تشریف لائے اور انہوں نے مدلل خطاب فرمایا ۔اورخصوصی نعت خواں مولنا قاری عبد الغنی صاحب نے شرکت کی۔اور مقامی علمائے کرام میں مولنا مفتی الیاس ازہر اور مولنا سرفراز ثقافی نے خطاب کیا اس کے علاوہ رونق اسٹیج مولنا دین محمد ،مولنا محمد اسلم نوری ریاسی،مولنا نثار رہے۔شروعات میں بچوں کا پروگرام رہاجس میںتقریر کرنے والے بچے اور بچیاں شریک رہیں۔رخسانہ کوثر ولد ،عظمی خاتون،مہک تبسم،شازیہ بانو،مہوش جان،رخسانہ طاھر،لخت گل،تنویر احمد،حافظ آفاق،عاقب حسین،ریحان رشی،عدنان ڈار،فرحا خان تقریر و نعت خوانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔صبح ۹ بجے سے پروگرام بڑے تزک واحتشام کے ساتھ شروع ہوا اور ۳ بجے دعا پر اختتام ہوا۔اس موقع پر اراکین کمیٹی انجمن غلامان مصطفی کے سبھی ممبران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا