کہا کانگریس اور این سی کے جھوٹے نعرو ں سے لوگوں کو بہکایا نہیں جا سکتا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍بھاجپا نائب صدر جموں وکشمیر یدھویر سیٹھی نے یہاں ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں کئی مقامات پر ریلیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے دوران کٹھوعہ میں زبردست ترقی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اور این سی کے جھوٹے نعروں سے لوگوں کو بہکایا نہیں جا سکتا ۔انہوںنے کہاکہ بھاجپا ہی ایک ایسی جماعت ہے جس کے پاس ملکی مفادات کے تحفظ کی ہمت ہے اور بھاجپا ہر غریب کے پاس پہنچی ہے ۔ اس موقع پر سیھی نے جموں وکشمیر میں بھاجپا کی خصولیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بھاجپا نے ایمس قائم کئے ،آئی آئی ٹی،آئی آئی ایم ،پل اور پن بجلی پروجیکٹ تعمیرکئے ۔موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر نے گزشتہ پانچ برسوں میں ترقی کا ایک نیا دور دیکھا۔انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹر جتندر سنگھ کے پارلیمانی حلقہ میں ترقی کی سراہنا بھی کی ۔