راجوری میں ایل او سی پر ایک فوجی جوان کی کھائی میں گرنے سے موت واقع

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہفتے کے روز ایک فوجی جوان کی گہری کھائی میں گرنے سے موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری میں نوشہرہ سیکٹرکے کلال علاقے میں ایل او سی پر ہفتے کے روز ایک فوجی جوان کا پیر پھسل گیا اور وہ ایک گہری کھائی میں جا گرا۔انہوں نے بتایا کہ فوجی کو کھائی سے نکال کر فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے ۔دریں اثنا پولیس سے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا