ٹنل کے آرپار پہاڑوں نے سفیدچادراوڑھ لی،لوگوں میں خوشی کی لہر

0
0

سری نگرجموں شاہراہ پرٹریفک بحال:سری نگرلیہہ شاہراہ،مغل روڑ ،بانڈی پورہ گریز ،کپوارہ کرنا ہ شاہراہ اورکرناہ کیرن روڑبند
لازوال ڈیسک

جموں/سرینگر؍؍کشمیروادی ،خطہ پیرپنچال اوروادی چناب کے میدانی علاقوں میں دوران شب رواں موسم سرماکی پہلی برف باری ہوئی جبکہ پیرپنچال کے آرپار بشمول لداخ کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہونے کے بعداہم سڑک رابطے منقطع ہوگئے اورکرناہ وٹیٹوال سمیت کئی بالائی علاقوں سے پسیاں اورپتھرگرآنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔جواہرٹنل کے آرپار دوران شب ہوئی برف باری کے باوجودسنیچر کودوپہرکے وقت سری نگرجموں شاہراہ کویک طرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ،تاہم سری نگرلیہہ شاہراہ،مغل روڑ ،بانڈی پورہ گریز ،کپوارہ کرنا ہ شاہراہ،کپوارہ مژھل اورکرناہ کیرن روڑبندپڑے ہیں۔سری نگرسمیت وادی کے سبھی دس اضلاع کے میدانی علاقوں میں اوسطاًتین سے چارانچ برف باری ہوئی جبکہ گلمرگ ،سونہ مرگ ،سادھنا ٹاپ ،رازدان ٹاپ فرکیان ٹاپ،زیڈگلی اوردیگر بالائی مقامات پراوسطاًایک فٹ سے تین فٹ تک بھاری برفباری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔تاہم تازہ برف باری کے نتیجے میں پوری کشمیروادی میں دن کے درجہ حرارت میں بہتری آئی تاہم سری نگر اورگلمرگ سمیت بیشترعلاقوں میں رات کاپارہ نکتہ انجماد سے نیچے رہا ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ کشمیر وادی کے میدانی علاقوں میں رواں موسم سرماکی پہلی برف باری ہوئی ۔بیان میں بتایاگیاکہ سری نگرسمیت شمال وجنوب کشمیر میں اوسطاًتین سے چارانچ تک کی برف جمع پائی گئی ۔تاہم بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔انہوں نے بتایاکہ گلمرگ اوراسکے مضافاتی علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ تازہ برف باری ہوئی جبکہ سونہ مرگ سے زوجیلا درے تک بھی اچھی برف باری ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پیرپنچال اوروادی چناب میں بھی درمیانہ درجے کی برف باری ہوئی ۔کشتواڑ ضلع میں اوسطاً9انچ،مڑوہ میںسات انچ،مچھیل میں سات انچ،اشتیارامیں پانچ انچ،کشتواڑقصبہ میں بھی پانچ انچ اورپادڑ ودھچن علاقوںمیں چارچارانچ برف باری ہوئی ۔ادھرخطہ پیرپنچال کے کئی علاقوں میں بھی تازہ برف باری ہوئی اورخاص طورپر پیرکی گلی اوراسکے نواحی علاقوں میں برف باری ہوئی ۔خیال رہے کشمیرکوخطہ پیرپنچال سے ملاناوالاتاریخی مغل روڑ گزشتہ دنوں ہوئی برف باری سے بندپڑا ہے اورتازہ برف باری ہونے کے بعداس اہم روڑکے مستقبل قریب میں کھلنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں ۔تاہم حکام نے کہاکہ اگرموسمی صورتحال بہتررہی توآنے والے کچھ دنوں کے اندراس روڑکوقابل آمدورفت بنایاجائیگا۔اُدھر سونہ مرگ سے زوجیلا درے تک دوران شب تازہ برف باری ہونے کے بعدسری نگر لیہہ شاہراہ کے مستقبل قریب میں کھلنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں ۔تاہم حکام نے کہاکہ اگرموسمی صورتحال بہتررہی توآنے والے کچھ دنوں کے اندراس شاہراہ کوبھی قابل آمدورفت بنایاجائیگا۔اس دوران گریز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رازدان ٹاپ اوردیگرعلاقوں میں بھی تازہ برف باری ہوئی ۔حکام نے بتایاکہ گریز بانڈی پورہ روڑ گزشتہ دنوں ہوئی برف باری کے بعدسے بندپڑا ہے اوراگرموسمی صورتحال بہتررہی توآنے والے کچھ دنوں کے اندراس شاہراہ کوبھی قابل آمدورفت بنایاجائیگا۔ادھر کپوارہ اورکرناہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تازہ برف باری کے بعدکپوارہ کرناہ شاہراہ اورکپوارہ مژھل روڑ کوٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیاگیا جبکہ کرناہ کوکیرن اورٹیٹوال سے ملانے والی راستوںکوبھی تازہ برف باری اوربارشوںکے بعدگاڑیوںکی آمدورفت کیلئے بندکردیاگیا ہے ۔کرناہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس سرحدی علاقہ میں سادھناٹاپ کے مقام پرتقریباًدوفٹ تازہ برف باری ہوئی جبکہ فرکیان ٹاپ اورزیڈگلی میں بھی دودوفٹ برف باری ہوئی ہے ۔جمہ گنڈمیں دوفٹ اورگڈی نمبل میں اڑھائی فٹ برف باری ہونے کی اطلاعات ملیں ۔معلوم ہواکہ ٹیٹوال علاقہ میں ہلکی برف باری کیساتھ ساتھ تیز بارشیں ہوئیں جسکے باعث ٹیٹوال اورکرنا ہ کے درمیان سڑک رابطہ منقطع ہوگیا۔کیونکہ کئی مقامات پرنزدیکی پہاڑوںسے پسیاں ،مٹی کے تودے اورپتھر گرآنے کی اطلاع ہے ۔ادھر معلوم ہواکہ جواہرٹنل کے آرپار بھی دوران شب برف باری ہوئی اورسنیچرکی صبح سری نگرجموں شاہراہ کوبندکردیاگیا تاہم دوپہرکے وقت اس اہم شاہراہ کویکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔معلوم ہواکہ جواہرٹنل کے آرپار تقریباً9 انچ جبکہ بانہال میں ایک فٹ تک برف جمع پائی گئی ۔حکام نے بتایاکہ دوران شب برف وباراں ہونے کے بعدسنیچر کی صبح مورگ،مگرکوٹ اورپانتھال کے نزدیک پہاڑوںسے پسیاں اورمٹی کے تودے گرآئے اوراس بناء پرگاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی تاہم بعدپسیوں اورمٹی کے تودوں کوہٹایاگیا اورسری نگرجموں شاہراہ کویکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔ادھر حکام نے بتایاکہ سنیچرکی صبح کچھ وقت کیلئے سری نگرہوائی اڈے کوپروازوں کی آواجاہی کیلئے بندرکھاگیا ۔حکام نے بتایا کہ وادی میں برف باری کی وجہ سے عارضی طور پر معطل رہنے کے بعد ہفتہ کو کشمیر جانے اور ہوائی ٹریفک بحال کردیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا