لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری اور سابقہ ایم ایل سی وجے بقایہ نے ریلیف کمشنر مائیگرینٹ سے اپیل کی ہے کہ وزیر اعظم روزگار پیکیج کے تحت مشتہر نوکریوں کے لئے اپلائی کرنے والے اُمیدواروں کو مائیگرینٹ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل کو منظم کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی مائیگرینٹ لیڈرا ن ونود پنڈیتہ ، سنجے دھر اور ویشال پنڈت نے اُن کی نوٹس میں لایا ہے کہ احتیاطی اقدامات کئے بغیر کورونا کی اِ س صورتحال کے دوران خواہشمند اُمیدواروں کو وہاں پر جمع کرنا اچھی بات نہیں اور پھر وہاں پر انہیں ہراساں کیاجائے اور وہ مشکلات سے دو چار ہوں۔ بقایہ نے مشورہ دیا ہے کہ حکومت اپلائی کرنے کے لئے کوئی آسان راہ نکالے۔ اس ضمن میں یہ مناسب رہے گاکہ اگر درخواست دہندہ کو درخواست کے ساتھ راشن کارڈ بطور ثبوت لگانے کے لئے کہاجائے۔ بقایہ نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اِس معاملہ میں دیکھیں اور اِس عمل میں جورکاوٹیں ہیں، کو دور کر کے با آسانی مائیگرینٹ سرٹیفکیٹ جاری کی جائیں۔