غلام حسن میر نے جماعت میں شمولیت پر خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ضلع سرینگر کے زیڈی بل حلقہ سے متعدد معروف نوجوان سیاسی کارکنان نے سنیچر وار کے روز لال چوک سرینگر دفتر پر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اِن میں زونی مار سے نثار احمد، شفیق احمد حوال، زیڈیبل سے آزاد احمد، زونی مار سے امتیاز احمد، منڈی بل سے سجاد احمد، نوشہرہ سے عاقب خان، زونی مار سے غلام محمد بابااور محمد صدیق،عمر کالونی سے قاضی منیر، نوشہرہ سے وسیم احمد، مِل ٹاپ سے اویس احمد، وچھرناگ سے سلیم احمد اور عالمگیری بازار سے گوہر احمد اور سوہل احمد شامل ہیں ۔ ان کا پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، صوبائی سیکریٹری عبدالرشید ہارون اور ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں نے کہاکہ وہ اپنی پارٹی کے عوام دوست ایجنڈہ سے متاثر ہوکر لوگوں کی خدمت کے لئے اِس سیاسی پلیٹ فارم کے ساتھ جُڑے ہیں۔ انہوں نے زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی طرف سے بہترین کام کرنے کا عزم کیا۔ میر نے اُن سے گذارش کی کہ وہ متعلقہ علاقوں میںلوگوں کی مشکلات کو اُجاگر کرنے کے لئے سرگرم رول ادا کریں اور پارٹی ایجنڈہ کو بھی عام کریں۔